ExecuteReader requires an open and available Connection. The connection's current state is connecting. 15جون سے وادی میں سکول کالج کھولے جانے کے امکانات عملے اور بچوں کو ماسک، دستانے اور ہینڈ سینیٹائیزرس فراہم کئے جائیں گے,

15جون سے وادی میں سکول کالج کھولے جانے کے امکانات عملے اور بچوں کو ماسک، دستانے اور ہینڈ سینیٹائیزرس فراہم کئے جائیں گے,

,

اے پی آئی : سرینگر /فروغ انسانی وسائل کی وزارت کی جا نب سے ملک بھر کے اسکولوں کالجوں میں درس ووتدریس شروع کرانے کے امکانات پرغور کرنے کاعندیہ دیتے ہوئے ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن نے عندیہ دیا کہ صوبہ میں 15جون کے بعد درس وتدریس شروع کرانے کے بارے میں غور وفکر ہورہی ہے طلاب کو وبائی بیماری سے محفوظ رکھنے کے لئے اٹھاے جانے والے اقدامات پراٹھائے جائینگے ،تاکہ دروتدریس کے کام کوبغیرکسی مشکل کے شروع کیاجاسکے ۔ فروغ انسانی وسائل کی وزارت کے سیکریٹری نے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے بعد کہا کہ ملک بھرکے اسکولوں کالجوں میں بغیرکسی پریشانی کے درس وتدریس کے کام کویقینی بنانے کے لئے اقدامات اٹھانے پر غوروفکر ہورہی ہے تمام کالجوں یونیورسٹیوں پرائیویٹ اسکولوں کی انتظامیہ سے تجویزات حاصل کی جارہی ہے تاکہ وبائی بیماری سے محفوظ رہنے کے دوران تعلیم سیزن کو منطقی انجام تک پہنچایاجا ئے مرکزی وزارت کے سیکریٹری کے مطاق کئی طرح کے تجاویز سامنے آ ئے ہیں جن پر سنجیدگی کے ساتھ غور کیاجارہاہے اور انسانی وسائل کی مرکزی وزارت ملک کے بیس کروڑ سے زیادہ طلبہ کے تعلیمی سیزن کو بغیرکسی خوف وخطر کے منتقی انجام تک پہنچانے کے لئے مختلف حکمت عملی اپنانے پرغور کررہی ہے ۔انہوںے کہا کہ پورے ملک میں تعلیمی سیزن کوپھر سے شروع کرنے کے لئے سنجیدگی کےساتھ اقدامات اٹھانے ہونگے تاکہ نونہالوں کوپریشانیوںسے ناگزرنا پڑے ۔ادھرڈ ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن نے بھی عندیہ دیاہے کہ 15جون سے اسکولوں کالجوں میں درس وتدریس کے کام کویقینی بنانے کے سلسلے میں اقدامات اٹھانے جانے کے بارے میںغور وفکر ہورہی ہے اگرچہ ابھی تک اسکولوں کالجوں میں فوری طور پردرس وتدریس کے کام کوشروع کرانے کے ضمن میں کوئی فیصلہ نہیں لیاگیاہے تاہم وادی کشمیرمیںتعلیمی سیزن کو پھرسے شروع کرانے کے امکانات پر غورکرناوقت کی اہم ضرورت ہے ۔ ادھر ڈائیریکٹر سکول ایجو کیشن نے کہا کہ اب جبکہ حکومت سکولوں کے کھولنے کے بارے میں فیصلہ کرنے والی ہے تو سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم بچوں اور عملے کو کورونا سے بچائو کے لئے لازمی اشیا ء فراہم کی جاینگی ۔اس سلسلے میں تمام سکولوں کے سربراہوں سے کہا گیا کہ وہ بچوں اورعملے کو ماسک ،دستانے اور ہینڈ سینیٹائیزرس کے علاوہ سیالی صابن فراہم کریں ۔

,
مزید دیکهے

متعلقہ خبریں