ہردشیوہ سوپور میں جواں سال ڈرائیور کی پُراسرارموت بہرام پورہ رفیع آباد میں سوپور کاکمسن بچہ نالہ پہرؤ میں غرقآب

جےکے این ایس � سی این ایس : سرینگر/ سوپور کے ایک مضافاتی گاؤں ہردشیوہ میں سوموار کی صبح اُسوقت تشویش اورغم واندوہ کی لہردوڑ گئی ،جب یہاں ایک 30سالہ نوجوان ڈرائیورکوگھرکے ایک کمرے میں مردہ حالت میں پایاگیا۔معلوم ہواکہ30سالہ محمداکبرشیخ ولدغلام محمدساکنہ ہردشیوہ سوپور اتوار کوشام دیرگئے کھاناکھانے کے بعداپنے کمرے میں سونے کیلئے چلاگیا۔اہل خانہ کے بقول سوموار کی صبح جب محمداکبرکافی وقت تک اپنے کمرے سے باہر نہیں آیاتو اُسکو بلاوا بھیجاگیا۔انہوں نے بتایاکہ بلاؤے کیلئے گئے فردخانہ نے محمداکبر کوکمرے میں بے ہوش یامردہ حالت میں پایا،اوراُس نے چیخ چیخ کرسبھی افرادخانہ کوبلایا۔انہوں نے مزیدکہاکہ محمداکبرپیشے سے ڈرائیور تھا،اوراتوار کوشام کاکھاناکھانے کے بعد وہ معمول کی طرح اپنے کمرے میں چلاگیا۔پولیس ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ پولیس کی ایک ٹیم جائے واردات پرگئی اورٹیم نے مذکورہ نوجوان کی نعش کواپنی تحویل میں لینے کے بعداسپتال منتقل کیا،جہاں نعش کاپوسٹ مارٹم کرایاگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ضروری لوازمات مکمل کرنے کے بعدنوجوان کی نعش کوبغرض آخری رسومات لواحقین کے سپردکیاگیا،اور اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ۔اُدھر سوپور کے مضافاتی علاقہ بہرام پورہ رفیع آباد میں اُسوقت کہرام مچ گیا،جب یہاں ایک کمسن بچہ کھیتے کودتے پاؤں پھسل جانے کی وجہ سے نالہ پہرؤ میں ڈوب گیا۔مقامی لوگوں نے بتایاکہ 7سالہ معصوم فرہان فیاض ولدفیاض احمدشگو ساکنہ بٹہ پورہ سوپور بہرام پورہ اپنے رشتہ داروں کے ہاں آیاتھا،اوریہا ں وہ سوموار کے روز دوسرے بچوں کیساتھ کھیل رہاتھاکہ اچانک وہ نالہ پہرؤ میں گرگیا۔اس موقعہ پریہاں بڑی تعدادمیں مردوزن جمع ہوئے اورکچھ نوجوانوں نے پولیس کی مددسے کمسن فرہان فیاض کی تلاش شروع کردی ،جو سہ پہرتک جاری تھی ۔ادھر حاجن کے سوناواری علاقہ میں امبینہ بیگم زوجہ بلال احمد وگے گھر مین کرم کرنے کے دوران بجلی تار سے چھوگئی جس دوران وہ زوردار جھٹکے سے موقعہ پر ہی ازجان ہوئی، اس وقعہ کے بعد علاقہ میں صف ماتم بچھ گئی ، مذکورہ خاتون کے بارے میں بتایاجاتا ہے کہ اسکی عمر 35سال تھی اور وہ چار بچوں کی والدہ تھی پولیس نے معاملہ کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقا ت شروع کردی ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں