ہائی کورٹ ، ضلعی اور ذیلی عدالتوں کیلئے گرمائی تعطیلات منسوخ

 جموں/کووڈ ۔19وَبا سے پیدا شدہ صورتحال عدلیہ کے کام کاج پر اس کے منفی اثرات کے پیش نظر جموںوکشمیر ہائی کورٹ نے آنے والی گرمائی تعطیلات کو منسوخ کیا ہے جو 8؍جون 2020ء سے شرو ع ہونے والی تھی۔ اس کے علاوہ جموں صوبے گرمائی زون میں واقع ضلع اور ذیلی عدالتوں کے لئے 15روزہ گرمائی چھٹیاں نہیں منائی جائیں گی۔جموںوکشمیر ہائی کورٹ کی جانب اس سلسلے میں جاری حکمنامے کے مطابق جموں وکشمیر کے کیلنڈر میں  8؍جون 26جون 2020ء تک دکھائی جانے والی گرمائی تعطیلات اب کام کاج کے دِن ہوں گے بجز 18؍ جون 2020ء جوکہ ایک گزیٹیڈ تعطیل ہے اور  13اور 27 ؍جون 2020 ء جوکہ سنیچروار ہے ۔حکمنامے میں مزید کہا گیا ہے کہ جموںوکشمیر اور لداخ کی یوٹیز میں مدعیان کو درپیش سخت مشکلات کے پیش نظر اور کووِڈ ۔19 کی روکتھام کے لئے جاری لاک ڈاون کے سبب عدالتوں کے کام کاج میں پیدا شدہ رکاوٹ کے مد نظر رکھتے ہوئے جموں وکشمیر ہائی کورٹ اور جموں صوبہ کے ذیلی عدالتوں کا گرمائی تعطیلات منانا مناسب نہیں ہے ۔حکمنامے میں مزید بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس ، جسٹس گیتا متل نے یہ فیصلہ ہائی کورٹ کے تمام مرد و خواتین جج صاحبان کے ساتھ بااتفاق رائے سماج کے عظیم تر مفاد کے لئے یہ تعطیلات منسوخ کرنے کافیصلہ لیا ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں