امریکہ نے لبنان کےلئے قومی ایمرجنسی میں اضافہ کیا

واشنگٹن، 31 جولائی â یواین آئیá امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو ایک حکم نامہ جاری کر کے لبنان کے لئے قومی ایمرجنسی کی مدت کو بڑھا دیا ہے ۔ وائٹ ہاؤس نے ایک بیان جاری کر کے یہ اطلاع دی ۔ بیان کے مطابق مسٹر ٹرمپ نے امریکہ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے لئے غیر معمولی چیلنجوں اور خطرے سے نمٹنے کے لئے انٹرنیشنل ایمرجنسی اکنامک پاور ایکٹ کے تحت لبنان کے لئے قومی ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے ۔امریکی صدر نے کہا‘‘ کچھ سرگرمیاں ہو رہی ہیں جیسے ایران کی جانب سے حزب اللہ کو مسلسل ہتھیار دینا جس میں اعلی درجہ ہتھیار نظام بھی شامل ہے ، اس سے امریکہ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے لئے خطرہ کافی بڑھ گیا ہے ’’۔مسٹر ٹرمپ کے حکم نامہ سے اب لبنان کے لئے یکم اگست 2019 کو ختم ہو رہی قومی ایمرجنسی کی مدت کو ایک سال کے لئے بڑھا دیا گیا ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں