سعودی عرب میں قرأت اور اذان کے عالمی مقابلہ کےلئے رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع

ریاض’ 29جولائی âیو این آئیá سعودی عرب میں حکومت کی جنرل تفریحی اتھارٹی نے قرأت قرآن اور اذا ن کے عالمی مقابلوں کے لئے رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کا اعلان کیا ہے ۔جنرل تفریحی اتھارٹیâالھیئتہ العامتہ للترفیہá کے چیئرمین ترکی الشیخ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ان مقابلوں میں دنیا بھر کے شرکائ کی زبردست دلچسپی کے مدنظر رجسٹریشن کی آخری تاریخ 22 جولائی سے بڑھا کر 18اگست کردی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ میں یہ توسیع اس لئے کی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس میں حصہ لے سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان مقابلوں کے اعلان کے بعد سے اب تک 162ملکوں کے تیس ہزار سے زائد شرکائ اپنے نام کا اندراج کراچکے ہیں۔جنرل تفریحی اتھارٹی کے مطابق قرات اور اذان کے ان مقابلوں میں میں اول مقام حاصل کرنے والے کو بالترتیب پانچ ملین ریال اور دو ملین ریال بطور انعام دئے جائیں گے ۔جب کہ انعامات کی مجموعی رقم ایک کروڑ بیس لاکھ ریال ہے  دونوں مقابلوں میں حصہ لینے کے خواہش مند www.quranathanawards.comپر لاگ ان کرکے رجسٹر یشن کراسکتے ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ان مقابلوں کا مقصد اسلامی دنیا کے ثقافتی تنوع سے آگاہ کرنا ہے ۔ خیال رہے کہ جنرل تفریحی اتھارٹی کا قیام سعود ی عرب میں تفریحی شعبے کو منظم اور ترویج و اشاعت کے مقصد سے ویزن 2030کے تحت 2016میں عمل میں آیا تھا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں