یدی یورپا نے اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کیا,

,

 بینگلورو،29جولائیâیواین آئیáکرناٹک کے وزیراعلی بی ایس ییدورپا نے پیر کو یہاں اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا۔ مسٹر ییدو رپا کے اعتماد کا ووٹ کی تجویز پیر کو پیش کرنے کے بعد اسمبلی اسپیکر کے آر رمیش نے اعتماد کا ووٹ ثوتی ووٹوں سے پاس ہونے کا اعلان کیا۔ گورنر نے مسٹر ییدو رپا کو جمعہ کو وزیراعلی کے عہدے کا حلف دلانے کے بعد اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے لئے ایک ہفتے کا وقت دیاتھا۔وزیراعلی نے آج اعتماد کے ووٹ کی تجویز رکھنے کی بات کہی،کیونکہ ریاستی حکومت کے ملازمین کی تنخواہ طے کرنے کے لئے 31جولائی سے پہلے اہم مالیاتی بل پاس کیا جانا ہے ۔ اسمبلی اسپیکر کی جانب سے اتوار کو 17باگی اراکین اسمبلی کو نا اہل ٹھہرائے جانے کے بعد ایوان کے 224 اراکین کی تعداد گھٹ کر 207رہ گئی تھی اورپارٹی کو اکثریت ثابیت کرنے کے لئے 105 اراکین کی ضرورت تھی جسے آسانی سے حاصل کرلیاگیا۔

,
مزید دیکهے

متعلقہ خبریں