Object reference not set to an instance of an object. دفعہ 35Aپر تذبذب اور افراتفری کا ماحول قیاس آرائیوں اور افواہوں کا بازار گرم، لوگوں میں خوف و ہراس

دفعہ 35Aپر تذبذب اور افراتفری کا ماحول قیاس آرائیوں اور افواہوں کا بازار گرم، لوگوں میں خوف و ہراس

سرینگر/ سی این ایس /  واد ی کشمےر مےں عےد کے بعدآئین کی دفعہ 35اے پر پائے جارہے تذبذب اور افراتفری کے عالم نے لوگوں کو بے چین کررکھاہے۔طرح طرح کی قیا س آرائیوں اور افواہوں کی گرم بازاری سے سراسیمگی کا جو ماحول پیدا ہوا ہے، اْس سے عام لوگوں کے مصائب اور مشکلات دو چند ہونے لگے ہیں اوپر سے سوشل مےڈےا پر وائر ل ہونے والے حکم نامے لوگوں میں مزید تنائو اور کشیدگی کا ماحول پید کررہے ہےں۔ اس دوران پےر کو مساجد اور اْن کے منتظمین کی فہرست تیار کرنے سے متعلق تا زہ حکم نامہ نے اس کشےد گی کو مزےد سنسنی خےز بنا د ےا ہے۔ قومی سلامتی کے مشیر اجیت کمار ڈول کی جانب سے ان کے خفےہ سرےنگر دورے کے فوراً بعد وادی میں دس ہزار اضافی فوجیوں کی تعیناتی سے پہلے سے ہی موجود ان اندیشوں کو ہوا ملی ہے کہ حکومت کوئی بڑا قدم اٹھانے جا رہی ہے جس کے بعد گذ شتہ کئی روز سے ےہ افواہیں گشت کرتی رہیں کہ دفعہ 35اے کو پندرہ اگست کے بعد ہٹا ےاجارہاہے جس کے ساتھ ہی فورسز کی اضافی نفری کی تعےناتی کے بعد سوشل مےڈےا پر اےسے آر ڈرس وائر ل ہورہے ہےں جس مےں کہا جا تا ہے کہ کشمیر میں حالات بگڑنے والے ہیں ، ایسے میں لوگ کم سے کم چار ماہ کیلئے راشن اکٹھا کرلیں اور دےگر اشےا ضرورےات بھی جمع کرنے کی بھی با تےں کی جارہی ہےں۔ ادھر پےر کواےک اورآرڈر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوا ہے جس مےں سرینگر کے پانچ زونوں کے پولیس سپر انٹنڈنٹوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں موجود مساجد اور اْن کے منتظمین کی فہرست تیار کریں تاکہ اْسے اعلیٰ حکام کو سونپ دیا جائے تاہم اےس اےس پی سرےنگر ڈاکٹر حسیب مغل نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ سرینگر میں مساجد اور اْن کے منتظمین کی فہرست تیار کرنے کا آرڈرنارمل پولیسنگ کا حصہ ہے۔ ان کا کہنا تھایہ صرف ڈاٹا کو اپڈیٹ کرنے کا عمل ہے۔ ہمارے پاس پہلے ہی گردواروں اور مساجد کی فہرست موجود ہے تاہم مذکورہ آرڈر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوا ہے جس کی وجہ سے اْن افواہوں کو تقویت ملی ہے جو ریاست کی خصو صی پوزیشن کو ختم کرنے کے سلسلے میں گشت کررہی ہیں۔ اس آرڈر کی وجہ سے اْن افواہوں کو تقویت ملی ہے جو ریاست کی خصو صی پوزیشن کو ختم کرنے کے سلسلے میں گشت کررہی ہیں تا زہ حکم نامہ نے اس کشےد گی کو مزےد سنسنی خےز بنا د ےا ہے جس سے خوف و ہراس اور تذبذب کے اس ماحول کو مزید تقویت عطا کی ہے ، جس کی وجہ سے زمینی سطح پر مختلف مسائل پید اہوئے ہیں۔ جو لوگوں مےں تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے اور لوگوں کو عدم تحفظ اور شناخت مٹ جانے کا خوف لاحق ہوچکاہے۔ عوام حلقوں کا کہنا ہے کہ ےہ اےک ایسا معاملہ ہے جس کے ساتھ عوام کے جذبات جڑے ہوئے ہیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں