جموں میں انجینئر رشید کا پتلا جلانے کا معاملہ قوام الدین شلوتی کا شدید رد عمل

سرینگر/مہاراجہ ہری سنگھ کے بارے میں انجینئر رشید کے حالیہ بیان پر سوموار کو جموں میں انجینئر رشید کا پتلا جلانے پر سخت رد عمل کااظہار کرتے ہوئے شیخ قوام الدین شلوتی نے کہا کہ جن لوگوں نے انجینئر صاحب کا پتلا جلایا ہے ان کو پہلے یہاں کی تاریخ کامطالعہ کرنا چاہئے اور ان کو کسی سیاسی رہنما کا پتلا جلانے سے پہلے حالات و واقعات کا حقیقت پسندانہ موازنہ کرنا چاہئے جو 1857سے1947اور1947سے1989اور تب سے آج تک ریاست کے لوگوں کے ساتھ پیش آئے ہیں، اس کے علاوہ یہاں کی روایتی اور خاندانی سیاست کے خاتمے کیلئے اب انجینئر رشید اور شاہ فیصل جس انداز سے ایک مثبت سیاست کے حامی ہیں اس کا جموں وکشمیر اور لداخ کے ہر ذی شعور انسان کو خیرمقدم کرنا چاہئے اور پتلا جلانے سے کوئی بات نہیں بن سکتی ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں