وادی نیلم میں طوفانی بارش اور سیلابی ریلے سے۴۲  افراد جاں بحق، ڈپٹی کمشنر، ایس ڈی ایم اے اور پولیس کی ٹیمیں متاثرہ علاقے میں پہنچ گئیں

سرینگر /جے کے این ایس /وادی نیلم میں لیسوا کے مقام پر طوفانی بارش اور سیلابی ریلے نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 24 افراد جاں بحق اور درجنوں لاپتہ ہوگئے۔پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے علاقے لیسوا میں کلاؤڈ برسٹ ہوگیا جس کے نتیجے میں طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلے سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔ علاقے میں مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا اور  موبائل و انٹرنیٹ سروس معطل ہوگئیں۔سیلابی ریلے کی لپیٹ میں آکر دو مساجد اور ڈیڑھ درجن سے مکانات بہہ گئے اور۳۲ افراد جاں بحق ہوگئے جن کی لاشیں سیلابی ریلے میں بہہ کر دریائے نیلم میں چلی گئیں۔ لینڈ سلائیڈنگ سے لیسوا بازار مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے۔مقامی انتظامیہ اور اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی âایس ڈی ایم اےá کے ڈائریکٹر آپریشن سعید الرحمن قریشی نے تصدیق کی ہے کہ سیلابی ریلے میں ۳۲ñ افراد جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت درجنوں لاپتہ ہوگئے جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں تبلیغی جماعت کے۰۱ñ ارکان شامل ہیں۔ چار افراد کا تعلق لاہور، پانچ کا فیصل آباد اور ایک کا شیخوپورہ سے ہے۔سعید الرحمن قریشی نے مزید کہا کہ کئی گھروں پر آسمانی بجلی گری اور کلاؤڈ برسٹ ہوا۔ ڈپٹی کمشنر نیلم، ایس ڈی ایم اے اور پولیس کی ٹیمیں متاثرہ علاقے میں پہنچ گئی ہیں اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں