یارو لنگیٹ میں جنگجو مخالف آپریشن کا آغاز سیکورٹی فورسز نے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لیا

سرینگر/ یو پی آئی /سیکورٹی فورسز نے یارو لنگیٹ علاقے میں جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا جس دوران پورے گائوں کو سیل کرکے فرار ہونے کے راستوں پر پہرے بٹھا دئے گئے۔ دفاعی ذرائع کے مطابق علاقے میں جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد تلاشی آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ سیکورٹی فورسز نے منگل کے روز لنگیٹ کے یارو علاقے کو محاصرے میں لے کر لوگوں کے چلنے پھرنے پر پابندی عائد کی ۔/جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
 مقامی ذرائع کے مطابق فوج ، ٹاسک فورس اور پیرا ملٹری فورسز نے اس پورے علاقے کو سیل کرکے فرار ہونے کے تمام راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ فوج کی جانب سے گھر گھر تلاشی کے دوران مکینوں کے شناختی کارڈ باریک بینی سے چیک کئے جارہے ہیں۔ دفاعی ذرائع کے مطابق علاقوں میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا گیا ۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک تلاشی آپریشن جاری تھا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں