فٹبال پریمئر لیگ، ایورٹن نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو چاروں شانے چت کر دیا

لندن/ فٹبال پریمئر لیگ میں ایورٹن نے ستاروں سے بھری مانچسٹر یونائیٹڈ کو چاروں شانے چت کر دیا جبکہ محمد صلاح کی ٹیم لیور پول نے کارڈیف کو دو صفر سے ہرا کر پھر ٹاپ پوزیشن سنبھال لی۔گوڈیسن پارک میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور ایورٹن کا تگڑا مقابلہ یکطرفہ ثابت ہوا، تیرہویں ہی منٹ ایکروبیٹک گول نے جوش و جذبہ دکھا دیا۔ اٹھائیسویں منٹ پر پینتیس گز کے فاصلے سے ناقابل یقین گول درست نشانے، گولی کِک اور مہارت کی مثال، دوسرے ہاف میں بھی دو گول کر کے ہیروز سے بھری ٹیم مانچسٹر یونائیٹڈ کو چار صفر کی شکست ہو گئی، ایورٹن نے بڑی کامیابی حاصل کر کے پوائنٹ ٹیبل پر ساتویں نمبر پر پہنچ گئی۔ادھر محمد صلاح کی ٹیم لیورپول نے کارڈیف کو دو صفر سے آؤٹ کلاس کیا، سپر سٹار محمد صلاح تو کوئی گول نہ کر سکے لیکن دو صفر کی جیت نے ریڈبرگیڈ کو دوبارہ پہلی پوزیشن دلا دی۔ ادھرجرمن بنڈس لیگا فٹ بال لیگ میں بائرن میونخ نے ورڈر بریمین کو شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر موجود ٹیم سے چار پوائنٹس کی واضح برتری حاصل کر لی ہے ۔جرمن بنڈس لیگا کے سلسلے میں کھیلے گئے میچ میں بائرن میونخ اور ورڈر بریمین کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو ملا تاہم اعصاب کی جنگ میں میونخ کلب نے بریمین کو 1-0 گول سے ہرا کر شاندار کامیابی حاصل کی ۔ پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں۔ دوسرے ہاف کے 75ویں منٹ میں میونخ کے سولے نے گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی اور ان کا یہی گول فیصلہ کن ثابت ہوا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں