سری نگر میں چوتھے سٹیٹ ٹونگ ال موڈو چمپئین شپ کا آغاز

سری نگر/یو این آئی/ سری نگر میں واقع شیر کشمیر انڈور اسٹیڈیم میں پیر کے روز چوتھے سٹیٹ ٹونگ ال موڈو چمپئین شپ کا آغاز ہوا۔اس موقعہ پر امریکہ سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی سطح کے تین تربیت کاروں نے مختلف کالجوں اور اسکولوں کے طلبائ کو سیلف ڈیفنس کے ہنر سکھائے ۔جموں کشمیر سٹیٹ ٹونگ ال موڈو ایسوسی ایشن کی طرف سے منعقدہ سہ روزہ سٹیٹ چمپئین شپ میں ریاست کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے قریب پانچ سو طلبائ نے شرکت کی۔کئی بڑے کھلاڑیوں جنہوں نے قومی وبین الاقوامی سطح پرملک اور اپنی اپنی ریاستوں کی نمائندگی کی ہے ، نے اپنے ہنر کی نمائش سے سامعین کو مسحور کیا اس کے علاوہ لنٹن ہال اسکول کے طلبائ نے مارشل آرٹس، روایتی ڈانس اور کشمیری روف کا بھی مظاہرہ کیا۔مارشل آرٹس کا مظاہرہ مظفر ٹائی کانڈو کلب نے کیا۔اس موقعہ پرایس ایس پی سری نگر حسیب مغل نے ایسوسی ایشن کو سراہتے ہوئے کہا کہ وادی میں اس نوعیت کے زیادہ سے زیادہ چمپئین شپس منعقد کرنے کی ضرورت ہے تاکہ نوجوان اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرسکیں۔انہوں نے جموں کشمیر اکیڈمی آف یونیفائڈ مارشل آرٹس کو بھی بین الاقوامی سطح کے تربیت کاروں کی وساطت سے سیلف ڈیفنس سیشن منعقد کرانے کی کوششوں کی سراہنا کی۔

جموں کشمیر سٹیٹ ٹونگ ال موڈو ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری نے بتایا کہ ایسوسی ایشن وادی میں آنے والے مہینوں کے دوران قومی سطح کا ایک ایونٹ منعقد کرے گا جس میں اٹھارہ ریاستوں کے کھلاڑی شرکت کریں گے ۔چمپئن شپ میں وادی کے دس اضلاع کے قریب پانچ سو طلبائ کے علاوہ جموں کے دو اضلاع کے طلبائ نے بھی حصہ لیا۔جن اسکولوں نے اس چمپئین شپ میں حصہ لیا ان میں اقبال میموریل، شاہ ہمدان ایجوکیشنل انسٹی چیوٹ، لنٹن ہال، آر پی اسکول زینہ کوٹ، تبتین اسکول، سعدی میموریل انسٹی چیوٹ، آرمی گوڈ ول اسکول سوپور، سوپور پبلک اسکول اور ایس ایس ایم ہائر اسکنڈری اسکول قابل ذکر ہیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں