دھونی آئی پی ایل میں 200چھکے مارنے والے پہلے ہندوستانی

بنگلور/یو این آئی/ تجربہ کار وکٹ کیپر بلے باز مہندر سنگھ دھونی بھلے ہی رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف اپنی دھادار اننگز کے باوجود چنئی سپر کنگ کو فتح نہ دلا سکے ہوں لیکن انڈین پریمیئر لیگ ٹوئنٹی 20 ٹورنامنٹ میں 200چھکے مارنے والے پہلے ہندوستانی کھلاڑی بننے کا ریکارڈ انہوں نے اپنے نام ضرور کر لیا ہے ۔چنئی کو بنگلور سے گھریلو ایم چنا سوامی میدان پر اتوار کو ایک رن سے شکست کھانی پڑی تھی جو اس کی مسلسل دوسری شکست ہے ۔ اس میچ میں چنئی کے کپتان دھونی نے اکیلے دم پر جدوجہد کرتے ہوئے 48 گیندوں میں پانچ چوکے اور سات چھکے لگاتے ہوئے ناٹ آؤٹ 84 رن کی عمدہ اننگز کھیلی تھی۔ اگرچہ ٹیم ہدف کا تعاقب کرنے میں محض ایک رن سے چوک گئی۔دھونی اپنی اس اننگز کی بدولت اگرچہ آئی پی ایل کی تاریخ کے پہلے ہندوستانی کرکٹر بن گئے جس نے 200 چھکے لگانے کی کامیابی اپنے نام کی ہے ۔ وہ مجموعی تیسرے کھلاڑی ہیں جس نے یہ ہندسہ چھوا ہے ۔ ان سے آگے اس فہرست میں کیریبین بلے باز کرس گیل ہیں جن کے نام 323 چھکے ہیں جبکہ بنگلور ٹیم کے جنوبی افریقہ بلے باز اے بی ڈی ولیرس 204 چھکوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔دھونی نے آرسی بی کے خلاف اپنی اننگز میں سات چھکے لگائے جس کے بعد ان کا ہندسہ کل 203 تک پہنچ گیا ہے ۔ ہندستانی کھلاڑیوں میں چھکوں کے معاملے میں چنئی کے کپتان سب سے آگے ہیں۔ ان کے بعد ممبئی انڈینس کے کپتان روہت شرما 190 دوسرے اور پھر سریش رینا 190ہیں۔ آرسی بی کے کپتان وراٹ 186 ان کے بعد ہیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں