تیسرے مرحلے میں سخت سکیورٹی کے درمیان آج پولنگ ہوگی

نئی دہلیâیو این آئیá سات مرحلوں میں ہونے والے لوک سبھا کے انتخابات کے تیسرے مرحلے کی پولنگ کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں اور سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ 15 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام حلقوں کی 116 سیٹوں کے لیے گذشتہ روز صبح سات بجے سے شام چھ بجے تک ووٹنگ ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی اڈیشہ اسمبلی کی 42 سیٹوں کے لیے بھی ووٹ ڈالے جائیں گے ۔ اس مرحلے میں 13 ریاستوں اور دو مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے کئی قدآور رہنماؤں کی انتخابی قسمت کا فیصلہ ہوگا۔ اس مرحلے میں سماجوادی پارٹیâایس پیá کے بنیاد گزار ملائم سنگھ یادو، اعظم خاں، جیا پردہ، شیوپال سنگھ یادو، سنتوش گنگوار اور ورون گاندھی جیسے بڑے رہنماانتخابی میدان ہیں۔ لوک سبھا الیکشن کے اس مرحلے میں جن سیٹوں پر پولنگ ہوگی ان میں آسام کی چار، بہار کی پانچ، چھتیس گڑھ کی سات، گجرات کی تمام 26،گوا کی دو، جموں و کشمیر کی ایک، کرناٹک کی 14، کیرلا کی تمام 20، مہاراشٹر کی 14، اڈیشہ کی چھ، اترپردیش کی 10، مغربی بنگال کی پانچ،تریپورہ، دادرا اور نگر حویلی، دمن اینڈ دیو کی ایک ایک سیٹ شامل ہیں۔ مشرقی تریپورہ کی سیٹ پرووٹنگ دوسرے مرحلے میں ہونی تھی لیکن سکیورٹی کی وجوہات سے رد کر دی گئی تھی۔ جموں و کشمیر کے اننت ناگ لوک سبھا پارلیمانی حلقے کے لیے ایک حصے میں کل ووٹنگ ہوگی۔ اس سیٹ پر ووٹنگ تین مرحلوں، تیسرے چوتھے اور پانچویں مرحلے میں ہونا ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں