’چوکیدار‘ کو سزا ملے گی:راہل

نئی دہلیâیو این آئیá کانگریس صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ جاری رکھتے ہوئے آج پھر کہا کہ غریبوں کو لوٹ کر امیردوستوں کو فائدہ پہونچانے والے چوکیدار کوسزا ملے گی۔مسٹر گاندھی نے ٹوئٹ کیا ‘‘23مئی کو عوام کی عدالت میں فیصلہ ہوکر رہے گا کہ کمل چھاپ چوکیدار چور ہے ۔ انصاف ہوکر رہے گا۔ غریبوں کو لوٹ کر امیر دوستوں کو فائدہ پہنچانے والے چوکیدار کو سزا ملے گی۔’’اس سے قبل کانگریس کے میڈیا انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ‘‘ بھاجپائی جھوٹ کی کوئی انتہا نہیں ہے ۔افواہوں کا کوئی معیار نہیں اور مکاری کی کوئی حد نہیں ۔ سپریم کورٹ میں راہل جی کے جواب پر گمراہ کرنا بی جے پی والوں کے ذریعہ عدالتی کارروائی کی صریح مجرمانہ توہین ہے ۔ معاملہ کورٹ میں زیر غور ہے ۔ آج ہی فیصلہ کرکے ورغلانہ بند کردیجئے ۔’’ مسٹر گاندھی رافیل سودے کے سلسلے میں مسٹر مودی پرالزام لگاتے رہے ہیں کہ انہوں نے 30ہزار کروڑ روپے کا ٹھیکہ اپنے صنعت کار دوست کو دلایا او راس طرح ‘چوکیدار’ نے چوری کی ہے ۔ مسٹر گاندھی نے رافیل سودے پر سپریم کورٹ میں جاری سماعت کے سلسلے میں اپنے ایک تبصرہ پر آج عدالت سے افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے ایک انتخابی جلسہ میں کہا تھا کہ اب عدالت نے بھی مان لیا ہے کہ ‘چوکیدار چور ہے ۔’

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں