امیٹھی میں راہل کے کاغذات نامزدگی درست قرار

امیٹھیâیواین آئیáکانگریس صدر و امٹھی سے امیدوار راہل گاندھی کی شہریت اور تعلیمی لیاقت پر آزاد امیدواروں کے ذریعہ اٹھائے گئے تمام طرح کے الزامات کو برخاست کرتے ہوئے ریٹرنگ آفیسر نے راہل کے ذریعہ کاغذات نامزدگی کے ساتھ داخل حلف نامہ کی تمام تفصیلات کو صحیح قرار دیا ہے ۔ امیٹھی سے چار آزادامیدواروں نے راہل گاندھی کی شہریت اور تعلیمی لیاقت پر کاغذات نامزدگی کی جانچ کے دوران سنیچر کو سوال اٹھا یا تھا۔آزاد امیدوار دھرب لال نے افضل۔ سریش چندرا اور سریش کمار کے ساتھ اس ضمن میں سوالیہ نشان کھڑا کرتے ہوئے راہل کے کاغذات نامزدگی کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ ریٹرنگ آفیسر ڈاکٹر منوہر مشرا جنہوں نے اس پورے معاملے کو پیر کی صبح تک کے لئے ملتوی کردیا تھا اور راہل کے نمائندے راہل کوشک سے اس ضمن میں وضاحت طلب کی تھی۔ آج ڈاکٹر مشرا نے راہل گاندھی کا موقف رکھنے والے راہل کوشک کی وضاحت کو سننے کے بعد آزاد امیدواروں کی جانب سے اٹھائے گئے تمام ہی الزامات کو خارج کرتے ہوئے راہل گاندھی کے کاغذات نامزدگی کو درست ٹھہرایا۔دھرب لال اور دوسرے افراد نے راہل کی شہریت اور تعلیمی لیاقت کے بارے میں سوال اٹھا ئے ہیں۔اس ضمن میں کانگریس نے الزامات کو خارج کرتے ہوئے سوال کیا کہ کس طرح سے کوئی بھی شخص گاندھی خاندان کی شہریت پر سوال کھڑا کرسکتا ہے ؟۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں