جنوبی کشمیر میں کرنسی نوٹ لےجارہی ٹرک آگ سے خاکستر علاقے میں نوٹوں کی بارش ، پولیس مصروف تحقیقات

سرینگر/ جے کے این ایس /سرینگر جموں شاہراہ پر پانزتھ قاضی گنڈ کے مقام پر مال بردار گاڑی جس میں کرنسی نوٹوں کی بھاری تعداد بھی موجود تھی سے آگ نمودار ہوئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود کرنسی نوٹ ہوا میں اُڑنے لگے اور لوگ کی بھیڑ اُمڑ پڑی۔ پولیس ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات جاننے کیلئے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی میں کرنسی نوٹ موجود تھے۔ جنوبی کشمیر میں سرینگر۔جموں شاہراہ پر سوموار کو ایک ٹرک میں اچانک آگ لگنے کے نتیجے میں مذکورہ مال بردار گاڑی خاکستر ہوگئی۔اطلاعات کے مطابق مذکورہ ٹرک میں کرنسی نوٹوں کی  بھاری تعداد  بھی موجود تھی/جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
 اور اس میں قاضی گنڈ کے پانزتھ علاقے میں آگ نمودار ہوئی۔عینی شاہدین کے مطابق ٹرک کے ڈرائیور اور کنڈکٹر کی جانیں تو بچ گئیں لیکن گاڑی پوری طرح تباہ ہوکر رہ گئی اور اس میں موجود کرنسی نوٹ بھی جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئے۔حکام نے کہا کہ پولیس نے جائے واردات پر پہنچتے ہی معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔پولیس اس بات کی تحقیقات کررہی ہے کہ آخر اتنی تعداد میں کرنسی نوٹ کہاں سے کہاں لے جائے جارہے تھے۔پولیس ذرائع کے مطابق گاڑی میں کرنسی نوٹ کس نے رکھے تھے اس سلسلے میں تحقیقات ہو رہی ہے۔دریں اثنا پی ٰڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے اس واقعے پر ٹویٹ کے ذریعے اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا حکام کو چاہئے کہ وہ اس واقعے کی مکمل تحقیقات کرے تاکہ یہ معلوم ہوسکے کہ ٹرکوں کو پولنگ میں نقدی رقم تقسیم کرنے کے لئے کیوں اور کیسے استعمال کیا جاتا ہے، وہ بھی اننت ناگ پولنگ سے محض ایک دن قبل، یہ ان لوگوں کے لئے ایک اچھا سبق ہے جو سمجھتے ہیں کہ رشوت کے ذریعے ووٹ خریدے جاسکتے ہیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں