ڈاکٹر فاروق نے زخمی پارٹی لیڈر کی عیادت کی، درگاہ حضرت بل میں نماز جمعہ پر ملت کےلئے دعا کی

سرینگر/ نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے  کل صدر ہسپتال ایس ایم ایچ ایس جاکرپارٹی کے بلاک صدر خواجہ محمد اسمٰعیل وانی کی عیادت کی، جسے کل نامعلوم بندوق برداروں نے گولی مار کر شدید زخمی کیا تھا۔ ڈاکٹر فاروق نے اُن کی فوری صحت یابی کیلئے دعا کی اور ڈاکٹر حضرات سے علاج و معالجہ کے بارے میں بھی جانکاری حاصل کی۔ انہوں /جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
نے ڈاکٹر صاحبان پر زور دیا کہ محمد اسمٰعیل وانی کو بہتر سے بہتر علاج و معالجہ فراہم کیا جانا چاہئے۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پارٹی کے زخمی لیڈر کی عیادت کرتے ہوئے اس حملے کی شدید الفاظ مذمت کہا کہ مہذب اقوام میں ایسے واقعات کی کوئی جگہ نہیں۔ اُن کے ہمراہ جنوبی زون صدر ڈاکٹر بشیر احمد ویری اور نائب صدر صوبہ مشتاق احمد گورو بھی تھے۔ دریں اثنائ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے آج آثار شریف درگاہ حضرت بل میں حاضری دی اور وہیں نماز جمعہ بھی ادا کی۔ڈاکٹر فاروق نے اس موقعہ پر جموں وکشمیر میں مکمل امن و امان، عالم اسلام کی سربلندی، عالم انسانیت کی بقا، ریاست کے لوگوں کی خوشحالی و ترقی کے علاوہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مضبوط دوستی ، دونوں پڑوسی ممالک کے لوگوں کی خوشحالی و فارغ البالی اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے دعا کی۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں