برفانی تودے گرنے اور فائرنگ کے واقعات میں ایک پورٹر ہلاک ¾ ایک زخمی راجوری میں کنٹرول لائن کے نزدیک آبادی گھروں میں خوفزدہ

سرینگر/ کے این ایس / شمالی کشمیر کے اوڑی میںایک فوجی پوٹر برفانی تودے کی ذد میں آنے کے بعد لقمہ اجل بن گیا جبکہ صوبہ جموں کے راجوری علاقے کے نوشہرہ میں کنٹرول لائن پر ہند پاک افواج کے درمیان پھر ایک بار گولیوں کا تبادلہ ہوا جس دوران فوج کا ایک پوٹر گولی لگنے کے نتیجے یں زخمی ہوا جس کو فوری طور اسپتال منتقل کیا گیا۔ ادھر کنٹرول لائن پر فائرنگ کا سلسلہ جاری رہنے کے نتیجے میں آبادی گھروں میں سہمی ہوئی ہے ۔ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سرحدی تحصیل سے کئی کلو میٹر دور نوا اوری میں4مدارس کے ساتھ وابستہ فوج کا ایک پوٹر22سالہ پوٹر شکیل احمد ولد/جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
 فیروز الدین ساکنہ اجر گر نوا اوڑی جمعہ کے روز برفانی تودے کے ذد میں آنے کے دوران دوران بری طرح زخمی ہوا اس دوران اگر چہ پوٹر کو فوری طور برف سے نکالا گیا تاہم وہ سخت چوٹ لگنے کی وجہ سے لقمہ اجل بن گیا۔ایس ڈی پی او اوڑی معراج الدین نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا شکیل سمیت دیگر افراد یہاں حال ہی میں تعمیر کی گئی رابطہ سڑک سے برف ہٹا رہے تھے جس دوران نذدیکی علاقے سے ایک برفانی تودا کر آیا جس کے نتیجے میں معراج کی موت واقع ہوئی پولیس نے واقعے کے ھوالے سے ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ۔ادھر صوبہ جموں کے راجوری علاقے کے نوشہرہ میں کنٹرول لائن پرجمعہ کے صبح ہند پاک افواج کے درمیان پھر ایک بار گولیوں کا تبادلہ ہوا جس دوران فوج کا ایک پوٹرسرجیت کمار ولداشوک کمار ساکن ڈینگ گولی لگنے کے نتیجے یں زخمی ہوا جس کو فوری طور اسپتال منتقل کیا گیا۔ ادھر کنٹرول لائن پر فائرنگ کا سلسلہ جاری رہنے کے نتیجے میں آبادی گھروں میں سہم کر رہ گئی ہے خیال رہے ہندوستان کی جانب سے بالا کوٹ علاقے میں ائیر سٹرائیک کے بعد سردی تناو میں مسلسل اضافہ دیکھنے کو ملا۔ 

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں