انکم ٹیکس محکمہ کے سرینگر اور جموں میں بیک وقت 30مقامات پر چھاپے معروف تاجر وں کے رہائشی مکانات ، ہوٹلوں اور دفاتر کی باریک بینی سے تلاشی ،ا ہم دستاویزات ضبط

سرینگر/ یو پی آئی /انکم ٹیکس محکمہ نے سرینگر اور جموں میں 30مقامات پر چھاپے ڈالے جس دوران اہم دستاویزات برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔تلاشی کے د وران انکم ٹیکس محکمہ کے عہدیداروں نے سونگھنے والے کتوں اور ہائی ٹیک الیکٹرانک آلات کا بھی استعمال کیا۔ جمعرات کے روز انکم ٹیکس محکمہ کے عہدیداروں نے سرینگر اور جموں میں بیک وقت 30مقامات پر چھاپے ڈالے۔ ذرائع نے بتایا کہ سرینگر اور جموں میں معروف تاجروں کے رہائشی مکانوں اور ہوٹلوں پر بھی چھاپے ڈالے گئے جہاں پر باریک بینی سے تلاشی لی گئی ۔ معلوم ہوا ہے کہ جمعرات اعلیٰ الصبح تلاشی کارروائی شروع کی گئی جو سہ پہر چار بجے تک جاری رہی۔ تلاشی کے دوران انکم ٹیکس محکمہ کے عہدیداروں /جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
نے سونگھنے والے کتوں کی بھی خدمات حاصل کی تھی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انکم ٹیکس محکمہ کے سینئر آفیسران نے تلاشی کے دوران بڑی مقدار میں رقومات اور دوسرا سامان برآمد کیا ہے ۔ انکم ٹیکس محکمہ نے سرینگر اور جموں میں چھاپہ ماری کی تصدیق کی تاہم اس دوران رقومات کی برآمدگی کے بارے میں کچھ نہیں کہا گیا ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں