بھارتی فضائیہ کی کارروائی سے بالا کوٹ میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ہے: مرکزی وزیر

سرینگر//(آفتاب ویب ڈیسک ) مرکزی سرکار کے ایک وزیر سرندر اجیت سنگھ اہلووالیہ نے کہا ہے کہ پاکستانی علاقے بالا کوٹ میں حالیہ بھارتی کارروائی کے نتیجے میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ بھارتی میڈیا کے ایک طبقے کا اسرار ہے کہ بھارتی فضائیہ کی بمباری کے نتیجے میں بالاکوٹ میں جیش محمد کے تین سو جنگجو مارے گئے ہیں۔حزب اختلاف کے کئی لیڈروں ، جن میں مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی بھی شامل ہے ، نے حکومت ہند سے ان ہلاکتوں کا ثبوت مانگا ہے ۔ حالانکہ حکومتی سطح پر مبینہ طور مارے گئے جنگجو ﺅں کی تعداد نہیں بتائی گئی ہے۔صرف یہ کہا گیا ہے کہ اس ائر سٹرائک کے نتیجے میں بالا کوٹ میں جنگجوﺅں کے ٹریننگ کیمپ کو نقصان پہنچا ہے اور ہلاکتیں ہوئی ہیں۔اس سے قبل کانگریس کے اہم رہنما ڈگ وجے سنگھ نے مودی حکومت سے بالاکوٹ حملے کے تصویری شواہد دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں