’’پرینکا آئی آندھی لائی‘‘ لکھنو میں پرینکا گاندھی کا والہانہ استقبال

لکھنؤ/یو این آئی /عام انتخابات سے قبل کانگریس ٹرمپ کارڈ کے طور پر عملی سیاست میں قدم رکھنے والی پرینکا گاندھی واڈرا نے نوابوں کے شہر لکھنو میں سوموارکو منعقد میگا روڈ شو نے/جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
 اترپردیش کی سیاست میں حاشیہ پر پڑی ملک کی سب سے پرانی پارٹی کے لیڈروں اور کارکنوں کو نیا حوصلہ دیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق انہوں نے اپنی زندگی میں کسی بھی نوآموز سیاسی لیڈر کا ایسا استقبال پہلے نہیں دیکھا ۔ جنرل سکریٹری کے طور پر عملی سیاست میں قدم رکھنے والی پرینکا کا استقبال لکھنؤ کے باشندوں نے نہایت ہی پرجوش انداز میں کیا ۔ لوگ ’’پرینکا آئی آندھی لائی‘‘ کے نعرے بلند کررہے تھے۔ حالانکہ روڈ شور کی وجہ سے جام بھیڑ اور روٹ کی تبدیلی کی وجہ سے آمدورفت میں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑا۔ چودھری چرن سنگھ ایئر پورٹ پر دوپہر12:45 بجے پرینکا کے استقبال کیلئے کانگریس کا عام سے لیکر خاص کارکن صبح آٹھ بجے سے ہی اپنی پلکیں بچھائے ہوے تھا۔ کانگریس لیڈر کی ایک جھلک پانے کو بے قرار کارکنوں کی بھیڑ کو قابو کرنے کیلئے سیکورٹی اہلکار کو سخت مشقتوں کا سامنا کرنا پڑا۔ چہرے پر روایتی مسکان کے ساتھ پرینکا نے ایئرپورٹ پر موجود لیڈروں اور کارکنوں کے استقبال کو قبول کیا جس کے بعد وہ اپنے بھائی وکانگریس صدر راہل گاندھی اور پارٹی جنرل سکریٹری جیوتی رادتیہ سندھیا کے ساتھ روڈ شو کیلئے تیار گاڑی کے چھت پر سوار ہوگئیں۔ اموسی سے پارٹی کے ریاستی دفتر کے درمیان 14 کلومیٹر لمبے روٹ پر دونوں طرف پارٹی کے حامی ڈھول تاشوں کے ساتھ علی الصبح ہی سڑک کے کنارے جمے ہوئے تھے ۔ وہیں پولیس نے کانگریس کے روٹ شو کی وجہ سے صبح 10 بجے سے کئی مقامات پر راستے کو تبدیل کردیا جس کی وجہ سے دفتر اور دیگر کمرشیل مقامات پر جانے والے افرا د کو کافی پریشانی جھیلنی پڑی۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں