پلیڈیم سنیما لالچوک کے قریب پولیس پارٹی پر گرینیڈ حملہ، 4پولیس ،3سی آر پی اہلکاراور 4 شہری زخمی، چوک میں کہرام اور افراتفری ،فورسز نے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لیا

سرینگر/ یو پی آئی / جے کے این ایس /پلیڈیم سنیما لالچوک کے نزدیک عسکریت پسندوں نتے سیکورٹی فورسز پر گرنیڈ داغا جو زور دار دھماکہ کے ساتھ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 4پولیس اہلکار ،3سی آر پی ایف اہلکار اور 4 عام/جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
 شہریوں سمیت11افراد زخمی ہوئے۔ سی آر پی ایف ترجمان نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پر جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ شام دیر گئے لالچوک میں اُس وقت سراسیمگی پھیل گئی جب عسکریت پسندوں نے پلیڈیم سنیما لالچوک کے نزدیک حفاظت پر مامور پولیس اور سی آر پی ایف کی مشترکہ پارٹی پر گرنیڈ حملہ کیا جس کے نتیجے میں چار پولیس ، تین سی آر پی ایف اہلکار اور 4 عام شہریوں سمیت 11افراد زخمی ہوئے۔ نمائندے کے مطابق گرنیڈ حملے کے ساتھ ہی لالچوک اور اُس کے ملحقہ علاقوں میں افرا تفری کا ماحول پھیل گیا او رلوگ محفوظ مقامات کی اور بھاگنے لگے۔ نمائندے کے مطابق زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطرفوری طورپر صدر اسپتال سرینگر منتقل کیا گیا جہاں پر سبھی کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔سی آر پی ایف ترجمان سنجے شرما کے مطابق شام 7بجکر 10منٹ پر عسکریت پسندوں نے پلیڈیم سنیما لالچوک کے نزدیک قائم 132 بٹالین سی آر پی ایف پر گرنیڈ داغا جو زور دار دھماکہ کے ساتھ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر سمیت سات پولیس و سی آر پی ایف اہلکار زخمی ہوئے جبکہ راہ چلتے 4 عام شہری بھی دھماکہ میں مضروب ہوئے ہیں۔ گرنیڈ دھماکہ میں زخمی ہوئے اہلکاروں کی شناخت عاشق احمد ، عابد احمد ، محمد شفیع اور نثار احمد کے بطور ہوئی ہے جبکہ سی آر پی ایف اہلکاروں کی شناخت اسسٹنٹ سب انسپکٹر آر منواس وامی ، کانسٹیبل وشال او کانسٹیبل دیوندر کے بطور ہوئی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ گرنیڈ حملے میں زخمی عام شہریوں کی شناخت حمیرہ زوجہ سجاد احمد بابا ساکنہ ہارون ، عبدالقیوم ساکنہ منڈی بل نوشہرہ اور گلشن زوجہ افتخار احمد ساکنہ ڈلگیٹ کے بطور ہوئی ہے۔ نمائندے نے بتایا کہ گرنیڈ حملے کے بعد پولیس ، پیرا ملٹری فورسز نے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پر جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا ہے۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ لالچوک ، ریگل چوک اور آس پاس علاقوں کو پوری طرح سے سیل کرکے فرار ہونے کے تمام راستے سیل کئے گئے ہیں۔ اس ضمن میں جب پولیس کے ساتھ رابط قائم کیا تو انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ لالچوک گرنیڈ حملے میں چار پولیس ، تین سی آر پی ایف اہلکاروں سمیت 11 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق سبھی زخمیوں کی حالت اسپتال میں مستحکم ہے۔ ادھر جیش محمد نے اس گرینیڈ حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں