کولگام میں راشٹریہ رائفلز کیمپ میں فوجی جوان کی خود کشی

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾ جنوبی ضلع کولگام میں کل رات دیر گئے ایک فوجی جوان نے اپنی ہی سروس رائفل سے خود کو گولی مار دی ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھشک رائے نامی یہ جوان فوج میں بحیثیت وائر لیس آپریٹر کام کررہا تھا ۔ کل رات دیر گئے اس نے اپنے کمرے میں اپنی ہی سروس رائفل کا دہانہ کھول کر خودکشی کرلی۔پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیق شروع کردی ہے۔ واضح رہے حکومت ہند نے حال ہی میں پارلیمنٹ کو مطلع کیا ہے کہ پچھلے تین سال میں فوجی جوانوں کا دوران ڈیوٹی خود کشی کرنے کا رجحان بڑھ گیا ہے۔ اس ضمن میں وزیر برائے امور دفاع سبھاش بھامرے نے پارلیمنٹ میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پچھلے سال 80فوجیوں نے خود کشی کرلی ہے ، جن میں 16ائر فورسز ار8نیوی سے تعلق رکھتے تھے ۔ اس موقعے پر یہ بھی بتایا گیا کہ سال 2017میں 75اور2016ئ میں 104فوجیوں نے خود کشی کرلی ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں