ڈوڈہ میں بھیانک آگ، 3رہائشی مکانات اور 7دکانیں خاکستر

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾ ڈوڈہ میں بھیانک آگ کی وجہ سے تین رہائشی مکانات اورسات دکانیں خاکستر ہوگئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق آگ کی یہ واردات اِس پہاڑی ضلع کے کھیراعلاقے میں رونما ہوئی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آج علی الصباح آگ گائو ںکے ایک رہائشی مکان سے نمودار ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گئی ۔مقامی لوگوں اور فائر برگیڈ عملے نے اگرچہ آگ بجھانے کے لئے فوری کارروائی کی لیکن تب تک تین رہائشی مکانات اور سات دکانیں خاکستر ہوچکی تھیں۔تاہم ایک گھنٹے کی جستجو کے بعد مقامی لوگ اور فائر بریگیڈ عملہ آگ کو مزید پھیلنے سے روکنے میں کامیاب ہوگئے ۔پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ لگانا شروع کردیا ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں