کشمیر پر فوجی سربراہ کا بیان بے وزن بات چیت سے ہی کشمیر مسئلے کو حل کیاجاسکتا ہے :ڈی ایس ہوڈا

سرینگر/ جے کے این ایس /سابق ناردرن کمانڈر نے فوجی چیف کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ کشمیر مسئلے کے تمام فریقین کے ساتھ بات چیت شروع کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ انہوںنے کہاکہ اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے مرکز کو فوری طورپر بات چیت شروع کرنی چاہئے تاکہ امن و امان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا جاسکے۔ سابق ناردرن کماندر لفٹنٹ جنرل ڈی ایس ہوڈا نے فوجی/جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
 چیف کے اُس بیان جس میں انہوںنے طالبان کے ساتھ بات چیت شروع کرنے اور کشمیریوں کو بات چیت میں شامل نہ کرنے پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ مذاکرات سے ہی مسائل حل ہوسکتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ کشمیر مسئلے کے جتنے بھی فریق ہیں انہیں بات چیت میں شامل کرکے اس مسئلے کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے حل کیاجانا چاہئے۔ انہوںنے کہاکہ بات چیت سے ہی مسائل حل ہوسکتے ہیں کیونکہ امن و امان کے قیام کی خاطر مذاکرات ناگزیر ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ریاست خاص کرو ادی کشمیر میں تمام تنظیموں کے ساتھ بات چیت شروع کرکے مسئلہ کشمیر کو حل کیا جانا چاہئے کیونکہ مذاکرات ہی واحد راستہ ہے جس سے کشمیر کا مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں