کانگریس نے ہمیشہ کشمیری عوام کے احساسات وجذبات کی قدر کی : جے اے میر

سرینگر/ کے این این /کانگریس کے ریاستی صدر ،غلام احمد میر نے کہا ہے کہ کانگریس نے ہمیشہ جموں کشمیر عوام کے احساسات وجذبات کی قدر کی ۔انہوں نے کہا کہ اقتدار کی خاطر کبھی بھی عوام کو دھوکہ نہیں دیا جبکہ تینوں خطوں کے عوام کو کانگریس پالیسیوں پر مکمل اعتمادہے ۔بق ریاستی کانگریس کے/جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
 صدر، غلام احمد میر نے پارٹی عہدیداراں اور کارکنوں پر زور دیا کہ وہ ریاست میں آئندہ اسمبلی وپارلیمانی انتخابات کے حوالے سے متحرک ہوجائیں اور پارٹی کو واضح اکثریت کے ساتھ فتح سے ہم کنار کرانے میں لوگوں سے قریبی رابط بنائیں ۔ غلام احمد نے ان خیالات کا اظہار سرینگر میں ضلع صدور کی اہم میٹنگ کے دوران کیا ۔غلام احمد میر نے مہیلہ کانگریس کارکنان ،حالیہ منتخب کونسلروں اور کارپوریٹروں سے خطاب کیا ۔انہوں نے زور دیا کہ مہیلہ کانگریس کارکنان ،حالیہ منتخب کونسلر اور کارپوریٹرزمینی سطح فراہم لوگوں کی خدمت کرنے کیلئے اپنے آپ کو وقف کریں ۔غلام احمد میر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ریاست کے تینوں کے عوام کو کانگریس پارٹی کے پروگراموں اور پالیسیوں پر مکمل اعتماد ہے ۔انہوں نے کہا کہ کانگریس نے اقتدار کی خاطر کبھی بھی ریاستی عوام کو دھوکہ نہیں دیا جبکہ ہر وقت ریاستی عوام کے جذبات واحساسات کی قدر کی ۔غلام احمد میر نے پی ڈی پی ۔بھاجپا دور اقتدار کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ دونوں جماعتوں نے اقتدار کی خاطر ریاستی عوام کو گمراہ کیا اور عوام کے جذبات کا وقت وقت پر استحصال کیا ۔انہوں نے پارٹی عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ عوام کے ساتھ رابطے میں رہیں اور عوامی حامل کے مشکلات کا حل تلاش کرنے میں رول ادا کر یں جبکہ عوام تک کانگریس کا یہ پیغام پہنچایا جائے کہ کانگریس پارٹی ہی زمینی سطح پر عوامی مسائل کو ایڈ ریس کرسکتی ہے ۔انہوں نے کانگریس کے عہدیداراں اور پارٹی کارکنان کو جذبے کو سراہا ،جو ہمہ وقت کی عوام کی خد مات میں اپنے اپنے آپ کو وقف رکھتے ہیں اور پُر عزم رہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کانگریس عوامی خدمتگار جماعت ہے اور پارٹی عوام کی خدمت مستقبل میں جاری رکھے گی ۔انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی ریاست کے تینوں خطوں ،جموں ،کشمیر اور لداخ میں یکساں طور تعمیر وترقی کیلئے پُر عزم ہے ۔انہوں نے میٹنگ سے خطاب کے دوران پارٹی عہدیداراں اور کارکنوں کو بی جے پی ،آر ایس ایس کی استحصالی سیاست سے خبردار رہنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ بھاجپا اقتدار کی خاطر اور انتخابی فائدے کیلئے کسی بھی حد تک عوام کو گمراہ کرنے کیلئے جاسکتی ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں