راجوری میں دھماکہ فوجی آفیسر اور اہلکار دونوں ہلاک

سرینگر/ یو پی آئی /راجوری کے لام سیکٹر میں حد متارکہ کے نزدیک زور دار دھماکہ میں ایک فوجی ہلاک جبکہ جونیئر کمیشنڈ آفیسر شدید طورپر زخمی ہوا ہے۔ ادھر سندر بنی راجوری میں گولہ باری نتیجے میں ایک فوجی پوٹر زخمی ہوا ہے۔ راجوری کے لام سیکٹر میں اُس وقت سنسنی اور خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا جب حد متارکہ کے نزدیک زور دا ر دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دو اہلکار خون میں لت پت ہو گئے۔ معلوم ہوا ہے کہ زخمی اہلکاروں کو فوری طورپر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے ایک فوجی کو مردہ قرار دیا جبکہ جونیئر کمیشنڈ آفیسر کو نازک حالت میں فوجی اسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا ۔دفاعی ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ راجوری کے لام سیکٹر میںعسکریت پسندوں نے آئی ای ڈی کو نصب کیا تھا اور جونہی فوجی اہلکار معمول کے مطابق گشت لگا رہے تھے تو اس دوران زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دو فوجی زخمی ہوئے جو دونوں بعد میں دم توڑ بیٹھے ،ادھر راجوری میں پاک بھارت افواج کے درمیان گولیوں کے تبادلے میں ایک فوجی پورٹر زخمی ہوا ہے جس کو علاج ومعالجہ کی خاطر اسپتال منتقل کیا گیا ۔ قابلِ ذکر ہے کہ پچھلے ایک ہفتے سے راجوری اور پونچھ سیکٹروں میں پاک بھارت افواج کے درمیان گولیوں کا تبادلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں لوگ ترک سکونت کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ /جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
ادھر وزارت دفاع نے الرٹ جاری کرتے ہوئے حد متارکہ پر تعینات اہلکاروں کو ڈیوٹی کے دوران احتیاط برتنے کی تلقین کی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ وزارت دفاع نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بیٹ سے وابستہ پاکستانی رینجرس کے اہلکار سرحدوں پر تعینات بارڈڑ سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنا سکتے ہیں جس کو مد نظر رکھتے ہوئے فورسز اہلکاروں کو مستعد رہنے کی ضرورت ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں