ناسازگار موسمی حالات اور برفباری کی پیشن گوئی ڈویژنل کمشنر کی احتیاط برتنے کی صلاح

سرینگر/ناسازگار موسمی حالات اوربرفباری کی پیشن گوئی کے پیش نظر صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے صوبہ کشمیر کے 9اضلاع کے لئے برفانی تودے گر آنے کی تازہ وارننگ جاری ہے۔صوبائی کمشنر نے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اننت ناگ،کولگام،بڈگام،بارہمولہ،کپوارہ،بانڈی پورہ اور گاندربل کے علاوہ کرگل اورلیہہ اضلاع کے بعض علاقوں میں پسیاں اور برفانی تودے گِر آنے کا اندیشہ ہے۔چنانچہ صوبائی کمشنر نے تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں /جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
کو ہدایت دی ہے کہ وہ لوگوںکو احتیاط برتنے کی صلاح دیں تاکہ جانوںکی امکانی تلافی کو روکا جاسکے۔ضلع ترقیاتی کمشنروں کو کسی بھی امکانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ایس ڈی آر ایف،پولیس اور نیم فوجی عملے کو ایمبولینس سمیت تیاری کی حالت میں رکھنے کے لئے کہا گیا ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں