وادی میں زلزلہ جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں

سرینگر/ کے این این /کشمیر وادی میں جمعہ کو زلزلہ کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے ،جس کا مرکز جموں کشمیر ہی تھا ۔بتایا جاتا ہے کہ زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 3درج کی گئی ۔جمعہ کی قریب 8بجکر21منٹ پر اُس وقت خوف وہراس کی لہر دوڑ گئی ،/جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
جب زلزلہ کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔بتایا جاتا ہے کہ ہلکے جھٹکے محسوس ہونے کے ساتھ ساتھ لوگ گھروں کے صحنوں میں جمع ہوگئے ۔اطلاعات کے مطابق زلزلے کا مرکز جموں کشمیر ہی تھا۔حکام کے مطابق اس زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 3تھی۔ تاہم زلزلے سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔یاد رہے کہ جمعرات کو خطہ لداخ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ،زلزلیکے جھٹکوں کے بعد برفبانی تودے گرآنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں