محاصرے،تلاشی کارروائیاں اورگرفتاریاں، شمال وجنوب میں بڑے پیمانے پر جنگجو مخالف آپریشنز پلوامہ ،شوپیان، بانڈی پورہ اور سوپورکے کئی دیہات کا کریک ڈائون ،کھیت کھلیانوںکی بھی تلاشی لی گئی

سرینگر/کے این این/ فوج وفورسز نے جمعرات کو جنگجوئوں کی موجودگی اوراُنکے ٹھکانوں کی اطلاع ملنے کے بعد شمال وجنوب کے3اضلاع پلوامہ ،شوپیان اور بانڈی پورہ کے کئی دیہات میں تلاشی کارروائیاں عمل میں لائیں ۔اس ضمن میں ذرائع سے ملی تفصیلات کے مطابق فوج ،ایس اوجی اور سی آر پی ایف اہلکاروں کی بھاری نفری نے جنوبی ضلع پلوامہ میں جنگجوئوں اور اُنکے ٹھکانوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کی بنیاد پر تلاشی کارروائی عمل میں لائی۔ذرائع نے بتایا کہ فورسز کی بھاری نفری نے پلوامہ ضلعے کے گوسو نامی علاقے کا وسیع پیمانے پر محاصرہ کیا ۔ذرائع نے بتایا کہ فوج وفورسز کو اطلاع ملی تھی کہ علاقے میں جنگجوئوں کا ایک گروہ موجود ہے جبکہ اس علاقے میں اُنکی ایک کمین گاہ بھی ہے ،جسکے بعد یہاں تلاشی کارروائی عمل میں لائی گئی ۔ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں جہاں خانہ تلاشی لی گئی ،وہیں کھیت کھلیانوں کوبھی کنگا لا گیا ۔ذرائع نے بتایا کہ تلاشی کارروائی کا یہ سلسلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا ،تاہم علاقے میں نہ فورسز اہلکار جنگجوئوں کی کمین کا سراغ لگانے میں کامیاب ہوئے نہ ہی اس دوران یہاں طرفین کے مابین کوئی آمنا سامنا ہوا ۔بعد ازاں یہ آپریشن ختم کردیا گیا ۔اس دوران ذرائع سے ملی تفصیلات کے مطابق فوج وفورسز نے جنوبی ضلع شوپیان میں اسی طرح کا ایک آپریشن عمل میں لایا ۔ذرائع کے مطابق فوج و فورسز نے پہاڑی ضلع شوپیان کے ہنڈیو نامی گائوں کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع عمل میں لایا۔یہاں بھی جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کی بنیاد پر تلاشی کارروائی عمل میں لائی گئی ۔کئی گھنٹوں کے بعد ہنڈ یو اور اسکے مضافاتی گائوں میں جاری رہنا والا تلاشی آپریشن جنگجوئوں کے ساتھ آمنا سامنا نہ ہونے کے بعد ختم کردی گیا۔معلوم ہوا ہے کہ جنوب کشمیر کے ساتھ ساتھ شمالی کشمیر میں بھی جنگجو مخالف آپریشن عمل میں لایا گیا ۔ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کو بانڈی پورہ ضلع کے کلہامہ میں بھی فورسز نے آپریشن شروع کیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق، دونوں شوپیان اور بانڈی پورہ میں جنگجوئوں کی موجودگی کے بعد فورسز نے محاصرہ کیا اور تلاشی کارروائیاں شروع کیں۔بتایا جاتا ہے فوج وفورسز نے گائوںکے تمام خارجی اور داخلی راستوں کو سیل کر کے گھر گھر تلاشی کارروائی عمل میں لائی جبکہ آس پاس کے خالی میدانوں کو بھی کنگالا گیا ۔ادھر شوپیان میں فورسز کے ہاتھوں شبانہ  .چھاپوں میں5افراد کوگرفتار کیا گیا جن میں سے ایک رہا کردیا ۔ ذرائع نے گرفتار شدگان کی شناخت محسن رشید ولد عبد الرشید، فاروق احمد بٹ ولد محمد ایوب بٹ، شوکت احمد ٹھوکر ولد عبد الخالق ٹھوکر اور آزاد احمد ایتو کے طور کی ہے۔ پولیس ذرائع نے کہا کہ گرفتار شدگان سے کئی سنگباری کے کیسوں کے سلسلے میں پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔دریں اثنائ جنوبی اور شمالی کے حساس اضلاع میں فورسز کو چوکس رہنے کی ہدایت دی گئی ۔دریں اثنائ سوپور سے نمائندے کی اطلاع کیمطابق تارزوہ علاقے کا فورسز نے محاصرہ کرکے جنگجوئوں کی تلاش شروع کی گئی جو آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں