40لاکھ روپے تک کاروبار کرنیوالے تاجروں کو جی ایس ٹی رجسٹریشن کی ضرورت نہیں، جی ایس ٹی رجسٹریشن کیلئے استثنائی رقم دوگنی کردی گئی:جیٹلی

نئی دہلی/ یو این آئی /چھوٹے طبقے کے تاجروںکو راحت دیتے ہوئے جی ایس ٹی کونسل کی میٹنگ میں استثنائی رقم 20لاکھ روپے سے بڑھاکر 40لاکھ روپے کردی گئی ہے۔ اس ترمیم سے بیس لاکھ تاجروں کو فائدہ حاصل ہوجائے گا۔نئی دہلی میں جی ایس ٹی کونسل کی ایک میٹنگ میں اس اہم فیصلے کے بعد مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے بتایا کہ وہ ٹیکس ادا کرنے والے تاجر جن کا مجموعی ٹرن اوور 40لاکھ روپے تک ہے اُن کو جی ایس ٹی رجسٹریشن سے مستثنیٰ رکھا جائے گا تاہم شمال مشرقی ریاستوں کے تاجروں کیلئے یہ استثنیٰ 10لاکھ روپے سے بڑھاکر20لاکھ روپے کردیا گیا ہے۔وزیر خزانہ نے مزید بتایا کہ کمپوزیشن سکیم حاصل کرنیوالے تاجروں کا ٹرن اوور ایک کروڑ روپے سے بڑھاکر ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے کردیا گیا جس کا اطلاق یکم اپریل2019سے کیا جائے گا۔اس سکیم کے تحت آنیوالے تاجر اپنا ٹیکس/جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
 سہ ماہی بنیاد پر جمع کرینگے البتہ اپنے ریٹرن سالانہ بنیادوں پر داخل کرینگے۔ وزیر خزانہ نے مزید تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ گڈس اینڈ سروسز کے تحت سروس دینے والے اور سپلائرس ، جن کا ٹرن اوور 50لاکھ روپے تک ہے، اس بات کے اہل ہونگے کہ وہ کمپوزیشن سکیم کافائدہ حاصل کرسکیں تاہم انہیں 6فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں