راجوری کیمپ کے اندر گولی لگنے سے زخمی ہوا فوجی اہلکار دم توڑ بیٹھا

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾ راجوری ضلع میں ایک فوجی کیمپ میں ایک پر اسرار فائر کے نتیجے میں زخمی ہوجانے والے اہلکار اسپتال میں دم توڑ بیٹھا ہے۔ اطلاعات کے مطابق راجوری کے نارائین علاقے میں قائم ایک فوجی کیمپ میں کل بعد دوپہر نامعلوم سمت سے آنے والی گولی کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار زخمی ہوگ اتھا۔ اسے فوری طور پر ضلع اسپتال راجوری پہنچا دیاگیا ، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ بیٹھا۔اطلاعات کے مطابق فوجی حکام نے اس بات کی تحقیق شروع کرادی ہے کہ یہ گولی کس نے اور کہاں سے چلادی تھی ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں