عید میلادالنبی(ص) کے سلسلے میں ایام متبرکہ آج سے شروع  آثار شریف درگاہ حضرت بل میں نماز عصر کے بعد مجلس ختمات کا اہتمام ہوگا

سرینگر/ عید میلادالنبی(ص) کی تقریب سعید کے سلسلے میںایام متبرکہ آج سے شروع ہورہے ہیں،مسلم وقف بورڈ کے بیان کے مطابق آج سے ایام متبرکہ کے دورا ن آثار شریف درگاہ حضرت بل میں ہر روز نماز عصر کے فوراًبعد ختمات المعظمات اور دوردوازکار کی مجلس تااذان مغرب آراستہ ہواکریگی، ایام متبرکہ کے دوران یہاں اوقات نماز مندرجہ ذیل ہونگے، نماز فجر 6.15، نماز ظہر1.30 نماز عصر 4.00، نماز مغرب حسب غروب شمس، نماز عشائ 7.15ہونگے، تفصیلات کے مطابق ریاست جموں وکشمیر کے ساتھ ساتھ پورے عالم اسلام میں پیغمبر انسانیت ، رْوحِ ایماں ، جانِ ایماں ، شانِ کائنات ، مقصودِ کائنات ،فخرِ موجودات ’ حضور نبی کریم (ص) کی ولادت با سعادت/جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
 کے متبرکہ ایام آ ج سے شروع ہورہے ہیں ۔ اس ضمن میں ریاست بھر میں میلاد خوانی اور دورود اذکار کی روح پرورمجالس کا سلسلہ12ربیع الا ول تک جاری رہے گا اور اسی روز سب سے بڑی تقریب منعقد ہو گی۔ ان متبرکہ ایام میں دینی مدرسوں،اسکولوں، علیحید گی پسند لیڈارن اور مہذ ہبی تنظیموں کی جانب سے جشن میلادکے جلوس بھی برآ مد ہورہے ہیں۔عید میلاد النبی (ص) کے سلسلے میںصوبائی انتظامیہ بھی متحر ک ہو گئی ہے اور انہوںنے حضرت بل اور وادی کی دیگر درگاہوں کے نزدیک کنٹرول رو موں کے قیام، ٹرانسپورٹ،طبی کیمپ لگانے اور درگاہوں کے نزدیک رات دن صحت خدمات دستیاب رکھنے کی ہدایت دی ہے۔دریں اثنا ان متبرکہ ایام میں عید میلاد النبی (ص) کی مناسبت سے وادی بھر کی درگاہوں، خانقاہوں اور مساجد و عبادت گاہوں میں درود و اذکار کے ساتھ ساتھ روح پروراجتماعات کا سلسلہ شروع ہورہا ہے۔منقسیم ریاست کے آر پار کے علاوہ لداخ اور جموں کی مساجد، خانقاہوں وامام باڑوںمیں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیاجا رہا ہے۔اس ضمن میں12ربیع الاول درگاہ شریف حضرت بل میں سب سے بڑی تقریب منعقد ہورہی ہے جہاں وادی کے اطراف و اکناف سے آئے ہزاروں عقیدت مندشرکت کریں گے جس دوران ہر نماز کے موقعہ پر موئے مقدس ö کی جلوہ نمائی کی جائے گی ۔ اس کے علاوہ جامع مسجد سرینگر کلاش پورہ ، زیارت مخدوم صاحب سرینگر، خانقاہ معلی، جناب صاحب صورہ ، زیارت دستگر صاحب سرائے بل سرینگر، ، کھرما سرہامہ ، آثار شریف پنجورہ شریف ، احم شریف بانڈی پورہ ، زیارت خواجہ ہلال نسبل سمبل اور درگاہ عالیہ بارہمولہ، اننت ناگ ، پلوامہ ، گاندربل ، بڈگام ، کپوارہ ، ہندوارہ ، گریز میں بھی اس مناسبت سے خصوصی مجالس کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ ۔ اس دوران صوبائی کمشنر نے عید میلادالنبی(ص) کے ایام کے دوران بلا خلل بجلی،پانی،جنریٹر، اضافی مٹی کا تیل ،گیس سیلنڈر،حضرت بل میںپانچ فائر ٹینڈرز، اور وادی کی دیگر درگاہوں کے نزدیک کنٹرول روم کے قیام،ٹریفک کنٹرول روم،ایس آر ٹی سی بسیں،طبی کیمپ لگانے اور درگاہوں کے نزدیک رات دن صحت خدمات دستیاب رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔اس کے علاوہ انہوںنے مارکیٹ چیکنگ اور صفائی ستھرائی کا معقول انتظام کرنے کا بھی حکم جاری کیا ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں