ہرگام آری ہل میں جنگجو مخالف آپریشن پرُ تشدد مظاہرے ،کئی زخمی

سرینگر/ جے کے این ایس /ہر گام آری ہل پلوامہ میں جنگجو مخالف آپریشن کے دوران تشدد بھڑک اُٹھا مشتعل نوجوانوں/جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
 کو منتشر کرنے کیلئے اشک آور گیس کے گولوں کے ساتھ ساتھ ساونڈ شیلوں کا بھی استعمال کیا گیا۔ ادھر رام نگری شوپیاں میں تلاشی آپریشن کے دوران عسکریت پسندوں کی کمین گاہ سے آئی ای ڈی کیلئے درکار مواد کو برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔ عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے جونہی ہر گام آری ہل پلوامہ گائوں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا اس دوران لوگ گھروں سے باہر آئے اور احتجاجی مظاہرئے شروع کئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق مظاہرین نے سیکورٹی فورسز پر چاروں طرف سے پتھراو کرنا شروع کیا جنہیں منتشر کرنے کیلئے اشک آور گیس کے گولوں کے ساتھ ساتھ ساونڈ شیلوں کا بھی استعمال کیا گیا جس کی وجہ سے ہرگام آری ہل پلوامہ اور اُس کے ملحقہ علاقوں میں سنسنی اور خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا اور لوگ محفوظ مقامات کی اور بھاگنے لگے۔ نمائندے کے مطابق مظاہرین اور سیکورٹی فورسز کے درمیان کافی دیر تک تصادم آرائیوں کا سلسلہ جاری رہا جس کے بعد فورسز نے محاصرے کو ختم کرکے علاقہ سے بھاگنے میںہی عافیت سمجھی ۔ دفاعی ذرائع کے مطابق جنگجوئوں کی نقل وحرکت کی اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے اعلیٰ الصبح آری ہل پلوامہ گائوں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کرنا چاہا تاہم شر پسند عناصر نے فورسز پر پتھراو کیا جنہیں منتشر کرنے کیلئے ہلکا لاٹھی چارج کیا گیا جس کے بعد حالات دوبارہ معمول پر آئے۔ ادھر فوج اور پولیس کی مشترکہ ٹیم نے رام نگری شوپیاں گائوں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا جس دوران عسکریت پسندوں کی کمین گاہ کا پتہ چلا ۔ پولیس ترجمان کے مطابق کمین گاہ سے گولہ بارود اور آئی ای ڈی کیلئے درکار سامان کو برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔ شوپیاں پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔ دریں اثنا بعد دوپہر 13آر آڑ ، ایس او جی اور سی آر پی ایف نے بانڈی پورہ کے گنائی محلہ اور چھٹے بانڈے علاقوں کو محاصرے میں لے کر لوگوں کے چلنے پھرنے پر پابندی عائد ۔
 مقامی ذرائع کے مطابق فوج ، پولیس اور سی آر پی ایف کی باری جمعیت نے تین علاقوں کو پوری طرح سے سیل کرکے لوگوں کو گھروںمیں ہی رہنے کی تلقین کی ۔ ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کو مصدقہ اطلاع ملی ہے کہ گائوں میں جنگجو چھپے بیٹھے ہیں۔ دفاعی ذرائع کے مطابق چٹھے بانڈے اور گنائی محلہ بانڈی پورہ کے گائوں کو سیکورٹی فورسز نے محاصرے میں لے کر محصور جنگجوئوں کی تلاش شروع کی ہے۔ دفاعی ذرائع نے بتایا کہ آس پاس علاقوں کو بھی سیل کرکے فرار ہونے کے راستے مکمل طور پر سیل کئے گئے ہیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں