رام مادھو سرینگر پہنچے جنید متو کے علاوہ کئی لیڈران کیساتھ ملاقاتیں

 سرینگر/ کے این ایس /بی جے پی کے قومی جنرل سیکرٹری رام مادھو نے جمعرات کو سرینگر پہنچ یہاں پارٹی لیڈران /جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
کے ساتھ ساتھ سرینگر میونسپل کارپوریشن کے نومنتخب میئر جنید متو کے علاوہ دیگر کئی کونسلروں نے ملاقات کرتے ہوئے بلدیاتی انتخابات کی مابعد صورتحال سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ بی جے پی کے قومی جنرل سیکرٹری رام مادھو نے جمعرات کو سرینگر پہنچ کر یہاں پارٹی لیڈران کے علاوہ سرینگر میونسپل کارپوریشن کے نومنتخب میئر جنید متو کے ساتھ تفصیلی ملاقات کی۔ کے این ایس کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بی جے پی لیڈر سرینگر کے بین الاقوامی ہائی اڈے سے سیدھے جیل ڈل کے کنارے واقعہ ہوٹل تاج ویونتا پہنچے جہاں انہوں نے پارٹی کے کئی لیڈران کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے ریاست جموں وکشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہی حاصل کی۔ انہوں نے بتایا کہ اس موقعے پر سرینگر میونسپل کارپوریشن کے نومنتخب میئر جنید متو کے علاوہ دیگر کئی کونسلروں نے بھی بی جے پی لیڈر کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے بلدیاتی انتخابات کی مابعد صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ معلوم ہوا ہے کہ بی جے پی کے کئی لیڈران بھی رام مادھو کے ساتھ ملاقات کریں گے جس دوران وہ پنچایتی انتخابات سے متعلق مختلف اُمور کا جائزہ لیں گے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں