شمال و جنوب میں جنگجو مخالف آپریشن کا دائرہ وسیع پلوامہ کی نیو کالونی ، پاتھن گائوں میںرات بھر جنگجو مخالف آپریشن جاری رہا حاجن ، کپواڑہ اور ہندواڑہ علاقوں میں بھی بڑے پیمانے پر گھر گھر تلاشیاں

سرینگر/ جے کے این ایس /شمال و جنوب میں سیکورٹی فورسز نے آپریشن آل آوٹ میں شدت لائی ہے۔ جنوبی کشمیر کے نیو کالونی اور پاتھن پلوامہ میں رات دیر گئے تک جنگجو مخالف آپریشن جاری رہا۔ اس بیچ حاجن ، آڈورہ کپواڑہ اور ماور ہندواڑہ میں بھی سیکورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔ دفاعی ذرائع نے شمال و جنوب میں جنگجو مخالف آپریشنز شروع کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عسکریت پسندوں کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے ڈرون کیمروں کی بھی خدمات حاصل کی گئی ہے۔ پنچایتی انتخابات نزدیک آنے کے بیچ سیکورتی فورسز نے شما ل و جنوب میں بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔ نمائندے کے مطابق جنوبی ضلع پلوامہ میں اُس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب 55آر آر ، 183بٹالین سی آر پی ایف اور ایس او جی نے نیو کالونی اور پاتھن پلوامہ کے گائوں کو محاصرے میں لے کر گھر گھر تلاشی لی ۔ مقامی ذرائع کے مطابق درمیانی رات کو سیکورٹی فورسز نے گائوں کو محاصرے میں لیا اور کئی گھنٹوں تک گائوں کو محاصرے میں رکھا گیا جس دوران رہائشی مکانات کی باریک بینی سے تلاشی لی گئی ۔ ادھر عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے حاجن گائوں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا ۔ نمائندے کے مطابق 13آر آڑ ، 45بٹالین سی آر پی ایف نے گائوں کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے راستوں پر پہرے بٹھا دئے۔ ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز نے/جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
 آس پاس علاقوں میں جگہ جگہ پیرا ملٹری فورسز کے اہلکاروں کو تعینات کیا تاہم اس دوران جنگجوئوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان آمنا سامنا ہونے کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔ دریں اثنا سہ پہر کے بعد سیکورٹی فورسز نے آڈورہ کپواڑہ اور ماور ہندواڑہ گائوں کو بھی محاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پر جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ شمالی کشمیر کے جنگلی علاقوں میں بھی فورسز نے تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔ دفاعی ذرائع نے شمال و جنوب میں جنگجو مخالف آپریشن شروع کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عسکریت پسند وں کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے ڈرون کیمروں کی خدمات حاصل کی گئی ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں