ExecuteReader requires an open and available Connection. The connection's current state is connecting.ExecuteReader requires an open and available Connection. The connection's current state is connecting.ExecuteReader requires an open and available Connection. The connection's current state is connecting.Object reference not set to an instance of an object. جنید متو پیپلز کانفرنس کا نہیں بلکہ بی جے پی کا میئر ہے وزیر داخلہ اور رام مادھوکا سرینگر دورہ اس سلسلے کی ایک کڑی تھی :کانگریس صدر

جنید متو پیپلز کانفرنس کا نہیں بلکہ بی جے پی کا میئر ہے وزیر داخلہ اور رام مادھوکا سرینگر دورہ اس سلسلے کی ایک کڑی تھی :کانگریس صدر

سرینگر/ یو پی آئی /ریاستی کانگریس صدر نے پیپلز کانفرنس کے چیرمین کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نو منتخب میئر بھارتیہ جنتاپارٹی سے وابستہ ہے کیونکہ پیپلز کانفرنس نے شہر سرینگر کے بلدیاتی الیکشن میں صرف چار وارڈوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔ کانگریس صدر کے مطابق مرکزی اور ریاستی حکومت کے آشیرواد سے ہی جنید متو کو میئر بنایا گیا ہے۔ کانگریس صدر کا مزید کہنا تھا کہ ریاستی گورنر کی جانب سے الیکشن سے پہلے ہی جنید متو کو میئر منتخب ہونے کی پیش گوئی اس بات کا ثبوت ہے کہ پردے کے پیچھے بہت کچھ کیا گیا ۔ ریاستی کانگریس صدر غلام احمد میر نے پیپلز کانفرنس کے اُن دعووں کو مسترد کیا جن میں بتایا گیا ہے کہ جنید متو سجاد غنی لون کی پارٹی پیپلز کانفرنس سے وابستہ ہے۔ غلام احمد میر کے مطابق پیپلز کانفرنس کے پاس صرف چار کارپورٹر ہیں تو اس صورت میں پارٹی کا اُمیدوار کس صورت میں میئر کی کرسی پر براجمان ہوسکتا تھا۔ غلام احمد میر کا مزید کہنا تھا کہ جنید متو کو بی جے پی کا آشیرواد حاصل تھا اور بھارتیہ جنتاپارٹی نے ریاستی اور مرکزی حکومت کا اثر رسوخ/جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
 استعمال کرتے ہوئے جنید متو کو سرینگر کا مئیر بنایا ۔ انہوںنے کہاکہ بلدیاتی قوانین مین ترمیم بھی اس سلسلے کی ایک کڑی تھی تاکہ جنید متو کو میئر بنایاجاسکے حالانکہ قانون کو پاس کرنے سے قبل سبھی پارٹیوں کو اعتماد میں لینا ناگزیر بن گیا تھا تاہم گورنر انتظامیہ نے ایسا نہیں کیا کیونکہ اُن کو تو جنید متو کو جتوانا تھا۔ ریاستی کانگریس چیف کے مطابق پیپلز کانفرنس کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ جنید متو کو اپنی پارٹی سے وابستہ کرئے کیونکہ یہ بھارتیہ جنتاپارٹی کامیئر ہے اور ناگپور سے آشیرواد حاصل کرکے ہی جنید کو میئر بنایا گیا ہے۔ پی سی سی چیف نے الزام لگایا کہ بی جے پی نے پیسے اور سرکاری مشینری کا استعمال کرکے کاپریٹروں کو شیشے میں اُتارا تاکہ جنید متو کو میئر کی کرسی پر بٹھایا جاسکے۔ انہوںنے کہاکہ جنید متو کو میئر بنانے کیلئے راج بھون کا بھی استعمال کیا گیا۔ غلام احمد میر کے مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ اور رام مادھو کی سرینگر آمد بھی اس سلسلے کی ایک کڑی تھی ۔ غلام احمد میر کے مطابق مرکزی وزیر داخلہ اور رام مادھو نے دورے سرینگر کے دوران جنید متو کو میئر بنانے کیلئے تک دو کی اور سرکاری مشینری کا غلط استعمال کیا ۔ کانگریس صدر کے مطابق بی جے پی آر ایس ایس جمہوریت کو زک پہنچانے میں تلی ہوئی ہے۔ انہوںنے کہا کہ سیکولر پارٹیوں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ بی جے پی کے عزائم کو ناکام بنانے میں ایک ہو جائے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں