راجوری میں سنیپر رائفل سے ایک اور فوجی کو نشانہ بنایاگیا سرحدوں پر سنیپر حملوں کے بعد فوج کو متحرک رہنے کے احکامات

سرینگر/ یو پی آئی /راجوری میں سنیپر فائر سے ایک فوجی شدید طورپر زخمی ہوا جس کو نازک حالت میں فوجی اسپتال منتقل کیا گیا۔ دفاعی ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستانی رینجرس نے بارڈ رسیکورٹی فورسز کے اہلکار کو نشانہ بنایا ہے۔ نوشہرہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک فوجی اہلکار کو سنیپر رائفل سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہواہے۔ معلوم ہوا ہے کہ خون میں لت اہلکار کو نازک حالت میں ادھم پور اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر اُس کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔ ایڈیشنل ایس پی نوشہرہ نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستانی رینجرس نے ایک دفعہ پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کی جس کی وجہ سے ایک نائیک سبھاش چندر/جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
 گولی لگنے سے زخمی ہوا ہے۔ ایس پی کے مطابق پاکستانی رینجرس کی گولہ باری کا سختی کے ساتھ جواب دیا گیا۔ ادھر سرحدوں پرسنیپر حملوں میں تیز ی آنے کے بعد مرکزی وزارت داخلہ نے سیکورٹی ایجنسیوں کو الرٹ جاری کرتے ہوئے ڈیوٹیوں کے دوران متحرک رہنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی کنٹرول لائن پر تعینات آفیسران کو احکامات صادر کئے گئے ہیں کہ وہ اپنی اپنی یونٹوں کو ڈیوٹیوں کے دوران مستعد رہنے کے ضمن میں آگاہ کریں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں