میرواعظ کا نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کے انتقال پر دکھ کا اظہار

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾ حریت کانفرنس ﴿ع﴾ کے چیئرمین میرواعظ مولوی عمر فاروق نے پاکستان کے سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے قائد میاں محمد نواز شریف کی شریک حیات محترمہ کلثوم نواز کی طویل علالت کے بعد انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے میاں نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ اس سانحہ پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں میرواعظ نے مرحومہ کو ایک اعلیٰ صفات کی حامل ایک باوقارخاتون قرار دیتے ہوئے پاکستانی عوام کے لئے ان کی سیاسی اور سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ میرواعظ نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ غم و الم کی ان گھڑیوں میں ہم شریف خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں اور اللہ سے دعا گو ہیں کہ وہ مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں