جموں میں سی آر پی ایف پارٹی پر فائرنگ کے بعد ہائی الرٹ,

,

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾ جموں کے ججر کوٹلی علاقے میں سی آر پی ایف کی ایک پارٹی پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔ اس واقعہ کے بعد فورسز نے اس علاقے کو محاصرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ فورسز نے اس سرچ آپریشن کے دوران ایک رائفل اور تین میگزین برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے تاہم کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔ ۔ اطلاعات کے مطابق جموں ۔ سرینگر شاہراہ پر ججر کوٹلی کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے سی آر پی ایف کی ایک ناکہ پارٹی پر فائرنگ کی ، جسکے نتیجے میں دومیش داس نامی ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔ بعدازاں فورسز کی ایک بھاری جمعیت نے جائے وقوع کے گرد نواح میں ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ، جس کے تحت باریک بینی سے تلاشیاں لی گئیں ۔ فورسز کا کہنا ہے کہ ایک AK47رائفل اور تین میگزین برآمد کئے گئے ہیں۔درایں اثنا حکام نے اس واقعہ کے بعد جموں میں ہائی الرٹ کا اعلان کردیا ہے۔

,
مزید دیکهے

متعلقہ خبریں