جموں کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾ آج علی الصباح جموں کشمیر میں زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ سے خوف و دہشت کی لہر پھیل گئی ۔ زلزلے کے یہ جھٹکے صبح 5بجکر 15منٹ پر آئے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ زلزلہ ماپنے کی سکیل پر اسکی شدت چار زشارعہ چھ ڈگری تھی ۔ زلزلے کو ریاست کے لگ بھگ تمام خطوں میں محسوس کیا گیا تاہم کہیں سے بھی کسی مالی یا جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز لداخ خطے میں تھا ۔ یہ مقام کرگل سے شمال کی جانب 199کلو میٹر کی دوری ہے ۔حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کے جھٹکوں کے نتیجے میں بعض علاقوں میں خوف و دہشت کی لہر پھیل گئی اور لوگ اپنے گھروں باہر نکل آئے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں