16ویںآل انڈیا وایس چانسلرز ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ  جامع ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی نے پنجاب یونیورسٹی کو ایک رن سے شکست دی

سرینگر/ کشمیر یونیورسٹی میںجاری آل انڈیا یونیورسٹیز وائس چانسلرز ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میںکل پہلے سیمی فائنل میں جامع ملیہ اسلامیہ نے پنجاب یونیورسٹی چنڈی گڈھ کو ایک رن سے شکست دی ۔تفصیلات کے مطابق پہلے بلے بازی کرتے ہوئے جامع ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی دہلی نے مقررہ 20اووروں میں 127رن بنائے ۔ 128رنوں کے ہدف کا پیچھا کرنے اتری پنجاب یونیورسٹی کی ٹیم نے مقررہ وقت میں صرف 126رن سکورکئے اور اس طرح سے جامع ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کی ٹیم نے یہ میچ ایک رن سے جیت لیا۔سرفراز کو آل رائونڈ کارکردگی کیلئے مین آف دی میچ قرار دیاگیا ۔انہوںنے میچ میں 25رن بنائی اور دو وکٹ حاصل کئے ۔دوسرے سیمی فائنل میں سکاسٹ یونیورسٹی کے اور یونیورسٹی جموں یونیورسٹی کے درمیان کھیلا گیا سکاسٹ نے مقررہ 20اووروںمیں 114رن بنائے جبکہ جموں یونیورسٹی نے ہدف کو 19.1اووروں میں کامیابی سے پورا کرلیا اور سکاسٹ یونیورسٹی کشمیر کو 9وکٹوں سے شکست دی ۔دیپک کومیچ میں 47رن بنائے پر کھیل کا بہترین کھلاڑی چنا گیا ۔ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 13ستمبر کو دن کے دو بجے کھیلا جائے گا جو کہ جامع ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی اور جموں یونیورسٹی کے درمیان کھیلا جائے گا ۔دریں اثنا کشمیر یونیورسٹی کی انتظامیہ نے فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں کیلئے ایک خاص ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں