’چمپینز ٹرافی 2018 ‘سٹی کرکٹ کلب نے سی ڈی الیون کو 70 رنوں سے ہرایا

 سری نگر /سری نگر کے ٹی آر سی گراؤنڈ میں کرکٹ فریٹرنٹی ڈل گیٹ کے زیر اہتمام کھیلے جارہے ’چمپئنز ٹرافی 2018 ‘ کرکٹ ٹورنامنٹ کے چھٹے میچ میںکل منگل کے روز سٹی کرکٹ کلب نے سی ڈی الیون کو 70 رنوں سے شکست دی۔ سٹی کرکٹ کلب نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 30 اورز میں 209 رنز بنائے۔ سٹی کرکٹ کلب کے لئے مطہار نے 59 اور اسید نے 39 رنز بنائے۔ سی ڈی الیون کے لئے شعیب نے تین جبکہ سہیل اور مشتاق نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔210کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری سی ڈی الیون نے ایک شاندار شروعات کی۔ ٹیم نے 9 اورز میں 95 رنز بنائے اور اس کے دو کھلاڑی آوٹ ہوے تھے۔ تاہم اس کے بعد یکے بعد دیگرے کھلاڑی آوٹ ہوتے گئے اور نتیجتاً سی ڈی الیون کو 70 رنوں کے فرق سے شکست کھانی پڑی۔ سی ڈی الیون کے لئے شعیب نے 63 جبکہ عاطف نے 23 رن بنائے۔ جیتنے والی ٹیم کے لئے محفوظ خان نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ انہیں اس کارنامے کے لئے مین آف دی میچ کے خطاب سے نوازا گیا۔کل سلیمان کرکٹ کلب اور غنی رعناواری کرکٹ کلب کے درمیان میچ ہوگا

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں