امارات کی کنڈیشنز میں شاداب خان کا کردار اہم ہوگا، انضمام الحق

 لاہور/ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی کنڈیشنز میں شاداب خان کا کردار اہم ہوگا۔لاہور میں ایک یونیورسٹی تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہا کہ ایشیا کپ کیلیے منتخب اسکواڈ بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں متوازن ہے، گرین شرٹس پوری تیاری کیساتھ میدان میں اتر رہے ہیں، امید ہے کہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔انضمام الحق کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان ٹیم کی سب سے بڑی قوت ہم آہنگی اور اتحاد کی فضا ہے، یواے ای کی سلو پچز پر سلو بولرز کو صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملے گا، قومی اسکواڈ میں 2 اسپنرز شامل ہیں، شاداب خان پاکستان کی فتوحات میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، اوپنرز فخرزمان اور امام الحق کیساتھ بابر اعظم بھی اچھی فارم میں ہیں،حارث سہیل بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے رہے ہیں۔ایک سوال پر چیف سلیکٹر نے کہا کہ اللہ نہ کرے کہ ایشیا کپ میں کوئی کھلاڑی زخمی ہو، اگر ہوا بھی تو یو اے ای ہمارے لئے ہوم گرائونڈ جیسا ہے،’’اے‘‘ ٹیم بھی وہاں ایکشن میں ہوگی،متبادل تلاش کرنے میں کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں