اینجلیک کیربر نے ڈبلیو ٹی اے فائنلز کیلئے کوالیفائی کرلیا رومانیہ کی سیمونا ہالیپ کے بعد اس اعزاز کی مالک دوسری پلیئر قرار پائیں

سنگاپور/ جرمنی کی اینجلیک کیربر آئندہ ماہ سنگاپور میں ہونے والے ٹینس سیزن کے آخری ٹورنامنٹ ڈبلیو ٹی اے فائنلز کیلئے کوالیفائی کرنے والی دوسری کھلاڑی بن گئیں۔ان سے قبل رومانیہ کی اسٹار پلیئر سیمونا ہالیپ نے سات ملین ڈالرز کی انعامی رقم والے ایونٹ میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا جو 21 اکتوبر سے شروع ہوگا۔ٹاپ آٹھ ویمنز پلیئرز راؤنڈ رابن فارمیٹ پر بلی جین کنگ ٹرافی کیلئے جدوجہد کریں گی جبکہ ڈبلز ایونٹ میں مارٹینا نیوراٹیلووا ٹرافی کیلئے مقابلہ ہوگا۔ اینجلیک کیربر نے کہا کہ وہ حیرت انگیز شائقین کے سامنے کھیلنے کیلئے پرجوش ہیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں