نواز شریف کو پیرول پر رہا کیا جائے گا

اسلام آباد﴿یو این آئی﴾ پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی تدفین میں حصہ لینے کیلئے مسٹر نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور داما د کیپٹن صفدر کو پیرول پر رہا کیا جائے گا۔ محترمہ کلثوم نواز کا لندن کے ایک اسپتال میں انتقال ہوگیا ہے ۔ جیو ٹی وی نے وزارت داخلہ کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ تینوں کو بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ سے لے کر ان کی تدفین کے وقت تک پیرول پر رہا کیا جائے گا، جس کیلئے ان کی طرف سے درخواست ضروری ہوگی۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کے خاندان نے بیگم کلثوم نواز کے جسد خاکی کو لندن سے پاکستان لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں