افغان- پاکستان بارڈر کراسنگ کے نزدیک خودکش حملے میں 22افراد ہلاک

کابل﴿رائٹر﴾ افغانستان کے مشرقی شہر جلال آباد اور پاکستان بارڈر کراسنگ کے درمیان ہائی وے پر مظاہرین کے اجتماع میں خودکش حملے میں کم از کم 22لوگوں کی موت ہوگئی۔ ننگرہار کے پولس حکام نے یہ اطلاع دی ہے ۔ صوبائی گورنر کے ترجمان عطائ اللہ نے بتایا کہ حملے میں 23دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔ مقامی صوبائی کونسل کے رکن سہراب قادری نے بتایا کہ مردہ اور زخمی 45افراد کو مقامی اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے اور ہلاک شدگان کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے ۔ مقامی حکام نے بتایا کہ خودکش حملے میں مقامی ملیشیا کمانڈر کے خلاف مظاہرہ کرنے والے لوگوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ خودکش بم دھماکہ کے مقام پر سیکڑوں مظاہرین موجود تھے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں