برازیل میں مسلح افراد کا جیل پر دھاوا 100سے زائد قیدی فرار

ریو ڈی جنیرو﴿یو این آئی﴾برازیل میں ایک جیل پر مسلح افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 100سے زائد قیدی فرار ہوگئے اور ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیل میں 20مسلح افراد نے جیل پر حملہ کرکے 100سے زائد قیدیوں کو فرار کرادیا اور فائرنگ سے ایک پولیس اہل کار کوبھی ہلاک کردیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور بھاری ہتھیاروں سے لیس 4گاڑیوں میں آئے تھے ، انہوں نے چوکیوں کو نشانہ بنایا اور دھماکہ خیز ما دہ سے جیل کا مرکزی دروازہ اڑا دیا۔ حکام نے مزید بتایا کہ فرار ہونے والے 105قیدیوں میں سے 41کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں