امریکی طیاروں کو ایران کی فضائی حدود میں احتیاط برتنے کی تنبیہ

واشنگٹن﴿رائٹر﴾ امریکہ نے ملک کی فضائی کمپنیوں کو ایران کی فضائی حدود میں پرواز کے وقت احتیاط برتنے کے لئے الٹی میٹم جاری کیا ہے ۔فیڈرل ایوی ایشن کی وزارت نے امریکی فضائی کمپنیوں کو اس سلسلہ میں نئی ہدایات جاری کی ہیں۔فضائی کمپنیوں سے کہا گیا ہے کہ ایران کی فضائی حدود میں پرواز کرتے وقت امریکہ اور ایران کے درمیان خراب تعلقات کو ذہن میں رکھا جانا چاہئے ۔امریکی وزارت خارجہ نے غیر ضروری گرفتاری اور حراست کے خطرے کو ٹالنے کے لئے شہریوں سے ایران کا دورہ نہ کرنے کی اپیل کی ہے ۔قابل ذکر ہے کہ گذشتہ مئی میں ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ ختم کرنے کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ماہ اسلامی جمہوریہ ایران پر پابندیوں کو دوبارہ لاگو کر دیا تھاجس کے بعد ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں